اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت میں شدید گرمی سے 230 افرادہلاک

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد(نیوزڈیسک )جنوب مشرقی بھارت کی دو ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر سے تقریباً 230 افراد ہلاک ہو گئے۔اندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائڈو نے ہفتہ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ریاست میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔پڑوسی ریاست تلنگانا کے سینئر ترین عہدے دار بھمبل رام مینا کے مطابق، 15 اپریل سے اب تک 130 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔تنلگانا کے ضلع خمام میں ہفتہ کو دن کے اوقات میں درجہ حرارت 48 ڈگری سیلسیس رہا۔مینا کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین دنوں میں خمام میں 16افراد جانوں سے گئے۔محکمہ صحت نے لو اور سن سٹروک سے بچنے کیلئے عوام سے دوپہر میں باہر نہ نکلنے کو کہا ہے۔نائڈو نے کہا ’ہم لوگوں کو تمام احتیاطی تدابیر اٹھانے اور بہت سا پانی پینے کو کہہ رہےہیں۔ہفتہ کو دونوں ریاستوں کے بڑے شہروں اور اضلاع میں سڑکیں سنسان رہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی موجودہ لہر اگلے ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشیں متوقع ہیں جس سے صورتحال بہتر ہو گ



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…