بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ میں فون ریکارڈ اکٹھا کرنے کے خلاف بل مسترد

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی سینیٹ نے نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے ذریعے وسیع پیمانے پر فون ریکارڈز اکٹھا کرنے کے خلاف ایک بل کو روک دیا ہے۔سینیٹ موجودہ قانون میں عبوری توسیع کرنے بھی ناکام رہی ہے۔ اس حوالے سے سینیٹ ایک بار پھر سے 31 مئی کو میٹنگ کرے گا۔ خیال رہے کہ یہ میٹینگ بل کی مدت کے ختم ہونے سے ایک دن پہلے ہو رہی ہے۔امریکہ کی ایک اپیل عدالت نے پہلے ہی وسیع پیمانے پر فون کی معلومات کو اکٹھا کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔این ایس اے کی فون کالز کی جاسوسی کے راز کو ادارے کے ایک سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن نے افشا کردیا تھا اور اس کے بعد سے اب انھوں نے روس میں پناہ لے رکھی ہے۔این ایس اے نے فون نمبرز اور کتنی بار فون کیے گئے جیسی تفصیلات جمع کر رکھی ہیں لیکن گفتگو کے مواد کو محفوظ نہیں کیا ہے۔ این ایس اے پر یہ الزام بھی ہے کہ اس نے یورپیئن کمپنیوں کے فون کالز کی بھی جاسوسی کی ہے۔اس کے علاوہ جن افراد کے فون کالز کی جاسوسی کی گئی ہے ان میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل بھی شامل ہیں۔ایڈورڈ سنوڈن کے راز افشا کیے جانے کے بعد فون کالز ریکارڈ کیے جانے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے تھے واائٹ ہاو¿س نے سینیٹ پر زور دیا ہے کہ وہ ایوان نمائندگان کے ذریعے منظور کی جانے والی بل ’دا فریڈم ایکٹ‘ کی حمایت کرے جس سے ملکی فون ریکارڈز کو جمع کرنے کا عمل ختم ہو۔یہ ریکارڈ فون کمپنی کے پاس ہی رہیں اور اسے انفرادی معاملے کے تحت ہی دیکھا جاسکے۔یہ بل سینیٹ میں تین ووٹ کی کمی کی وجہ سے منظور نہیں ہو سکا اور اس کے حق میں 57 جبکہ اس کے خلاف 42 ووٹ ڈالے گئے۔اس کے علاوہ جاری پروگرام میں دو ماہ کی توسیع کا بل بھی مطلوبہ تعداد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔مجوزہ ’فریڈم ایکٹ‘ کے حامیوں بشمول پرائیویسی اور شہری حقوق کی وکالت کرنے والوں کا کہنا ہے اس کے ذریعے پراﺅیسی کے ساتھ ساتھ نیشنل سکیورٹی کے اختیارات کا بھی تحفظ ہوتا ہے۔خیال رہے کہ 9/11 کے تناظر میں ’پیٹریئٹ ایکٹ‘ منظور کیا گیا تھا اور اس کی مدت یکم جون کو ختم ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…