پیر‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2024 

سمندر میں پھنسے تارکین وطن کو بچانا ’پہلی ترجیح ہے، بان کی مون

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو غربت اور ایذارسائیوں کے باعث ترکِ وطن کرنے پناہ گزینوں کو بچانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ ہفتے کو ویتنام کے شہر ہنوئی میں بان کی مون کا کہنا ہے کہ سمندر میں پھنسے ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن کو بچانا پہلی ترجیح ہونا چاہیے تاہم ان کا کہنا تھا کہ علاقائی حکومتوں کو اس انسانی بحران کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کے باعث یہ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بان کی مون کا کہنا انھوں نے حال ہی میں تھائی لینڈ، ملائشیا اور میانمر میں علاقائی رہنماو¿ں سے تبادلہ خیال کیا ہے اور اس ان سے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’ان بنیادی مسائل کے حل کی جانب توجہ دیں جس کی وجہ سے لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔‘بان کی مون کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میانمر پر 13 لاکھ آبادی پر مشتمل روہنجیا مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کے باعث بین الاقوامی دباو¿ بڑھ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انسانی زندگیوں کو بچانا اہم ہے لیکن انھیں دوبارہ ان خطرناک حالات میں واپس نہ بھیجنا بھی اہمیت کا حامل ہے۔سمندر میں پھنسے تارکین وطن کی تلاش اور انھیں بچانے کے ساتھ ساتھ ان کی دوبارہ آبادکای کی جائے۔ جنوب مشرقی ایشائی ممالک کو ان مسائل کے حل کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں بنگلہ دیشی اور میانمار سے روہنجیا برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے سمندری راستہ اختیار کیا۔بان کی مون کا کہنا تھا کہ وہ میانمر، ملائشیا اور تھائی لینڈ میں علاقائی رہنمائی سے ہنگامی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ سمندر میں پھنسے تارکین وطن کی تلاش اور انھیں بچانے کے ساتھ ساتھ ان کی دوبارہ آبادکای کی جائے۔واضح رہے کہ پناہ گزینوں کے مسئلے پر تھائی لینڈ میں 29 مئی کو 15 ممالک کی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے تاہم میانمار کے صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر ڑو ہتائے کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اس کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا اگر دعوت نامے میں ’روہنجیا‘ کا استعمال کیا گیا کیونکہ ان کا ملک روہنجیا کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔



کالم



حرام خوری کی سزا


تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…