اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

میکسیکو : پولیس اور منشیات فروشو ں کے درمیان تصادم ، ، 43 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)میکسیکو کی ریاست جلیسکو میں ایک عرصے سے منشیات کا کاروبار کرنے والے متحرک ہیں میکسیکو کی ریاست میچواکن میں ہونے والے ایک مسلح تصادم میں کم از کم 43 افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور منشیات کا کاروبار کرنے والے مسلح گینگ کے درمیان جلیسکو کی سرحد کے پاس تنہوتو میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اطلاعات کے مطابق یہ تصادم منشیات سے منسلک ہے اور مقامی اہلکاروں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کم از کم ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ حکومت اس علاقے میں منشیات کا کاروبار کرنے والے سب سے طاقتور گروہ جلیسکو نیو جنریشن سے ایک عرصے سے خونریز جنگ کر رہی ہے۔نیشنل سکیورٹی کمشنرمونٹی الیجانڈرو روبیڈو کے مطابق ہلاک ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہ سے ہے۔ اس واقعے کی تفتیش کے لیے وفاقی سکیورٹی عہدیدار اس علاقے کا دورہ کر رہے ہیں۔مقامی ریڈیو کے مطابق شہر کے میئر نے کہا ہے کہ جب فیڈرل پولیس کا ایک قافلہ اس علاقے میں آیا تو اس پر حملہ کیا گیا۔دو سال قبل میچواکن میں قائم ہونے والے نگراں حفاظتی گروپ نے منشیات کے نائٹ ٹمپلر گروہ کو وہاں سے نکال دیا تھا۔مارچ سے اب تک منشیات کے کاروبار میں ملوث لوگوں نے کم از کم 20 پولیس اہلکاروں اور فوجیوں کو ہلاک کیا ہےلیکن گذشتہ ہفتے نگراں حفاظتی گروپ کے ایک سابق رہنما کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ یہ رہنما آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں میئر کے امیدوار تھے۔اس علاقے میں منشیات کے نئے گروہ جلیسکو نیو جنریشن نے اپنی موجودگی میں اضافہ کیا ہے اور میچواکن اور جلیسکو ملک کی دو سب سے زیادہ پرتشدد ریاستوں میں شامل ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…