جمعرات‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہالینڈ حکومت نے نقاب پر پابندی لگانے کا پروگرام بنا لیا

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یورپ میں نقاب پر پابندی کا معاملہ نیا نہیں اور فرانس نے سنہ 2010 سے پورے چہرے کے نقاب پر پابندی عائد کی ہوئی ہےیورپی ملک ہالینڈ کی کابینہ نے عوامی مقامات پر پورے چہرے کے پردے پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے۔اس قانون کے نفاذ کے لیے اس کی منظوری ملک کی پارلیمان سے لی جانا ضروری ہے اور وزیرِ اعظم مارک روٹ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد کسی مذہب سے امتیازی سلوک نہیں۔مجوزہ قانون کے تحت ملک میں عوامی ٹرانسپورٹ، سکولوں، ہسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں چہرہ ڈھانپنے پر پابندی ہوگی اور اس میں نقاب کے علاوہ سکیئنگ کے لیے پہننے جانے والے ماسک اور ہیلمٹ بھی شامل ہوں گے۔ہیگ میں صحافیوں سے بات چیت میں ہالینڈ کے وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ’ہالینڈ جیسے آزاد ملک میں ہر کسی کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کی اجازت ہے۔ یہ آزادی صرف اس صورتحال میں محدود ہو گی جب لوگوں کا ایک دوسرے کو دیکھنا ضروری ہو۔‘ماضی میں ہالینڈ کی حکومت کی جانب سے برقع پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کو ملک کے آئین میں مذہبی آزادی کی شقوں سے متصادم قرار دیا جا چکا ہے۔خیال رہے کہ یورپ میں نقاب پر پابندی کا معاملہ نیا نہیں اور فرانس نے سنہ 2010 سے پورے چہرے کے نقاب پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔یورپ کی عدالت برائے انسانی حقوق نے گذشتہ برس فرانس کی جانب سے لگائی جانے والی اس پابندی کی توثیق کی تھی۔یاد رہے کہ فرانسیسی قانون کے مطابق ملک میں کوئی بھی خاتون عوامی مقامات پر ایسا لباس نہیں پہن سکتی جس کا مقصد چہرے کو چھ±پانا ہو۔اس قانون کی خلاف ورزی پر آپ کو 150 یورو کا جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ قانون سنہ 2010 میں صدر نکولس سرکوزی کی قدامت پسند حکومت کے دور میں منظور ہوا تھا۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…