مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک )دنیا کاسب سے بڑاہوٹل مکہ مکرمہ میں تعمیر کیاجارہاہے جودس ہزار کمروں اوربارہ مختلف اپارٹمنٹس پرمشتمل ہوگا۔اس ہوٹل کارقبہ 1.4ملین سکوائرمیڑزجبکہ اس کودارالہینڈاس نے ڈیزائن کیاہے اوریہ ہوٹل 2017میں مکمل ہوگااوراس ہوٹل کی تعمیرپر3.5بلین ڈالرکی لاگت آئے گی جبکہ اس منصوبے پرکام کاآغازہوچکاہے اس کے 12ٹاورز،دس ہزارکمروں ،17ریسٹورنٹس ،اس کی چھت پرہیلی پیڈ،رائل فلوراورایک کنوشن سینٹرہونگے ۔اس ہوٹل کے اندرونی ڈیزائن پرکام کرنے کاٹھیکہ ایک برطانوی کمپنی کودیاگیاہے ،اس ہوٹل کے دوٹاورفائیوسٹارجبکہ باقی دس ٹاورفورسٹارہونگے