ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ہیلی کاپٹر کا ٹکراؤ، ایک ساتھ تین اسٹار کھلاڑی ہلاک، فرانس میں سوگ

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوز ڈیسک)  ارجنٹائن میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے۔ گزشتہ روز پیش آنے والے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے دَس افراد میں فرانس کے چوٹی کے تین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ فرانس میں اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ فرانسیسی صدارتی دفتر کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ہلاک شدگان میں معروف خاتون کشتی ران فلورنس آرتھو، اولمپک خاتون پیراک کامی موفا اور باکسر الیکسی واسٹین بھی شامل ہیں۔ ان اسٹار کھلاڑیوں کی لاشیں ملبے سے برآمد کر لی گئی ہیں۔ یہ حادثہ دارالحکومت بیونس آئرس سے 1100 کلومیٹر شمال میں واقع لا رِیوخا کے پہاڑی علاقے میں ہوا، جو اپنے خوبصورت مناظر کی وجہ سے سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔ مرنے والے افراد ایک فرانسیسی ریئیلٹی شو کی شوٹنگ کے سلسلے میں ارجنٹائن کے اِس دْور دراز علاقے میں گئے ہوئے تھے۔ ابھی یہ بات واضح نہیں ہے کہ پیر نو مارچ کی سہ پہر یہ حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا۔ دونوں ہیلی کاپٹروں پر سوار افراد میں سے کوئی ایک بھی زندہ نہیں بچا ہے۔ زمین سے بنائی جانے والی غیر پیشہ ورانہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹر بظاہر ایک دوسرے کے آگے پیچھے پرواز کر رہے تھے، پھر غالباً اچانک اْن میں سے ایک ہیلی کاپٹر اپنے راستے سے ہَٹ کر دوسرے ہیلی کاپٹر کے سامنے آ گیا۔ دونوں ہیلی کاپٹر ایک دوسرے سے ٹکرا کر نیچے زمین پر جا گرے۔ فرانسیسی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے: ”ہمارے ہم وطن فرانسیسیوں کی اچانک موت ہمارے لیے انتہائی اْداسی کا باعث بنی ہے۔” حادثے کی وجہ جاننے کے لیے فرانسیسی تفتیش کار ارجنٹائن روانہ ہو گئے ہیں۔ جائے حادثہ پر موجود ایک مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ تمام دَس لاشیں ملبے میں سے برآمد کر لی گئی ہیں اور ایک صوبائی دارالحکومت میں لے جائی جا رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں دونوں ہیلی کاپٹروں کے پائلٹوں کے علاوہ پرائیویٹ ٹی وی چینل ٹی ایف وَن کے ایڈونچر شو ‘ڈراپڈ’ کی عکس بندی میں مصروف کمپنی ‘آلپ ٹی وی’ کے متعدد ارکان بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اب اس شو کی عکس بندی منسوخ کر دی گئی ہے اور پورا عملہ فرانس واپس آ رہا ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…