کراچی (این این آئی)دیارِ غیر سے پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ایک اور غیر ملکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی جس نے مذہب تبدیل کرنے کے بعد شادی بھی کر لی۔میڈیا ذرائع کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک چلی سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ نیکول چارسدہ کے 27 سالہ نوجوان اکرام اللّٰہ خان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی۔نیکول نے 2 بار ویزا مسترد ہونے کے باوجود ہار نہ مانی اور پاکستان پہنچ کر پہلے مذہب تبدیل کیا اور پھر اپنا نام نورین رکھنے کے بعد اکرام اللّٰہ خان سے شادی بھی کر لی۔
اکرام اللّٰہ خان کے مطابق اس کی اور نو مسلم نورین کی دوستی گزشتہ رمضان میں فیس بک پر ہوئی جو محبت میں تبدیل ہونے کے بعد اب شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہے۔اکرام اللّٰہ خان کے والدین کا انتقال ہو چکا ہے تاہم اس کی نانی اور بہن نے شادی کے اس پْر مسرت موقع پر نورین کو کلمہ پڑھایا اور اب اسے نماز سکھا رہی ہیں۔خیال رہے کہ جنوبی امریکا کی موبائل کمپنی میں منیجر کے عہدے پر فائز نورین کی مادری زبان اسپینش ہے۔نورین امریکا واپس جانے کے بجائے پاکستان میں رہائش پزیر ہونے کی خواہاں ہے جبکہ اکرام اللّٰہ خان کے مطابق پاکستان میں زندگی گزارنا مشکل ہو گا۔