منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں ایک ماہ کے دوران 4 غیر ملکی لڑکیاں محبوب سے ملنے پاکستان پہنچ گئیں

datetime 27  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں ایک ماہ کے دوران 4 غیر ملکی لڑکیاں اپنے محبوب سے ملنے پاکستان پہنچ گئیں۔انجو اور چائنیز لڑکی سونگ گوفنگ کے بعد بونیر کے علاقے شلبانڈی میں روسی نامی خاتون کی شادی کے چرچے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں۔مریم بی بی اور اعزاز علی کے درمیان فیس بک دوستی 27 جون کو شادی میں تبدیل ہوئی، بونیر کے 18 سالہ نوجوان نے میکسیکو کی 49 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔

ڈی پی او بونیر شاہ حسن نے بتایا کہ میکسیکو سے روسی نامی خاتون مکمل دستاویزات کے ساتھ پاکستان میں داخل ہوئی اور عیسائی مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا، روسی خاتون نے اسلامی نام عائشہ رکھا اور اعزاز علی کے ساتھ شادی کرلی، عائشہ کی شادی اعزاز علی کے ساتھ پشتون روایات کے مطابق اور دھوم دھام سے ہوئی۔ڈی پی او کے مطابق عائشہ بی بی 19 جولائی کو واپس میکسیکو روانہ ہوئی ہے، عائشہ بی بی 17 جون کو پاکستان پہنچی تھی۔

ڈی پی او نے کہا کہ دْلہا اعزازعلی نے میٹرک کا امتحان دیا ہے، رزلٹ آنے بعد وہ بھی میکسیکو روانہ ہو گا۔ موصول نکاح نامہ و دیگر دستاویزات کے مطابق عائشہ بی بی کی عمر 49 سال سے زائد ہے۔امریکاکے شہر چلی سے بھی نیکولا نامی لڑکی نے پاکستان پہنچ کر چارسدہ کے 27 سالہ جوان اکرام سے شادی کرلی۔نیکولا نامی 36 سالہ لڑکی چارسدہ کے اکرام اللہ کی محبت میں پاکستان پہنچی ہے، نیکولا نے چارسدہ پہنچ کر اسلام قبول کیا اور اکرام سے شادی کرلی۔نیکولا کے شوہر اکرام کے مطابق رمضان کے دوران ٹک ٹاک پر ان کی امریکن خاتون نیکولا سے دوستی ہوئی، اکرام اللہ کے مطابق وہ انگریزی زبان اور گوگل ٹرانسلیشن کے ذریعے ایک دوسرے کی بات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اکرام اللہ کے مطابق نیکولا علاقے میں مہمان نوازی پر بہت خوش ہے اور مستقل پاکستان میں رہنا چاہتی ہے۔سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد چینی لڑکی بھی شادی کے لیے خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے ثمرباغ پہنچ گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر دیر ضیا الدین نے بتایا کہ چینی لڑکی قبائلی ضلع باجوڑ کے رہائشی جاوید ہاشمی کے ساتھ گزشتہ روز دیر پہنچی تھی، جاوید ہاشمی نے چینی لڑکی کو اپنے ماموں عزت اللہ کے گھر ٹھہرایا تھا جہاں ایک رات قیام کے بعد دونوں اسلام آباد روانہ ہو چکے ہیں۔

چینی لڑکی سن گوفنگ کی سوشل میڈیا پر جاوید ہاشمی کے ساتھ دوستی ہوئی تھی، دونوں تین سال سے رابطے میں ہیں اور اب شادی کیخواہش مند ہیں۔ گزشتہ دنوں فیس بک پر دوستی کے بعد محبوب نصر اللہ سے ملنے بھارتی لڑکی انجو اپر دیر پہنچی تھی۔انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے شادی کی تھی اور اسلام قبول کرکیاپنا نام فاطمہ رکھا۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…