منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

ایک شخص کو سابقہ اور موجودہ بیوی نے قتل کردیا

datetime 12  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ(این این آئی)بھارتی ریاست بہار میں ایک شخص کو سابقہ اور موجودہ بیوی نے چاقو کے وار سے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ عالمگیر انصاری روزگار کی وجہ سے دہلی میں مقیم تھا، عالمگیر اپنی پہلی اہلیہ سلمیٰ کو طلاق دے چکا تھا جب کہ دوسری اہلیہ امینہ کے ساتھ دہلی میں ہی رہائش پذیر تھا، عالمگیر کی پہلی بیوی بھی دہلی میں رہتی ہے۔

عالمگیر کے بہار آنے پر دونوں بیویاں بھی بہار پہنچ گئیں جہاں عالمگیر کے آبائی گھر میں تینوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی، اس دوران عالمگیر کی سابقہ اور موجودہ بیوی نے شوہر پر چھری کے وار کئے، عالمگیر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔سلمیٰ اور عالمگیر نے 10 سال قبل شادی کی تھی لیکن دونوں کے درمیان خاصا جھگڑا رہتا تھا جس کے بعد سلمیٰ نے اپنے شوہر سے علیحدہ رہنا شروع کردیا تھا، بعد ازاں عالمگیر نے امینہ سے شادی کرلی۔عالمگیر کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ عالمگیر کی دونوں بیویاں 9 جولائی کو اس وقت بہار پہنچیں جب انہیں پتا چلا کہ عالمگیر بقرعید منانے اپنے آبائی گھر آئے ہوئے ہیں اس کے بعد حادثہ پیش آیا۔پولیس نے عالمگیر کی دونوں بیویوں کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…