منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

اہلیہ نے شوہر کو ساتویں مرتبہ جیل بھجواکرحیران کردیا

datetime 12  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات(این این آئی)بھارت کی ریاست گجرات میں خاتون کی اپنے شوہر سے لڑائی کی دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے گھریلو تشدد کی شکایات پر اپنے شوہر کو10 سال کے دوران7 مرتبہ جیل بھجوایا لیکن ہر مرتبہ اسے ضمانت پر رہا بھی کرایا،پریم چند اور سونو کی شادی 2001 میں ہوئی اور 2014 میں ان کے درمیان تعلقات خراب ہونا شروع ہوئے۔سونو نے اپنے شوہر پر پہلا مقدمہ 2014 میں دائر کیا جس میں تشدد کا الزام عائد کیا جس پر عدالت نے شوہر کو خاتون کو 2 ہزار روپے ماہانہ خرچ دینے کا پابند کیا تاہم پیسے دینے میں مشکلات کی بنا پر اسے2015 میں گرفتار کرلیا گیا۔

پریم چند نے 5 ماہ جیل میں گزارے جس کے بعد اس کی بیوی نے اس کی رہائی اور ضمانت کرا دی۔اس کے بعد میاں بیوی نے الگ الگ رہنا شروع کیا لیکن ان کے درمیان علیحدگی اور صلح کی لڑائی جاری رہی جو کچھ وقت بعد مزید کشیدہ ہوگئی۔ دستاویزات کے مطابق پریم چند2016 سے 2018 کے دوران ہر سال اپنی بیوی کی جانب سے نقصان پہنچانے کی شکایت پر گرفتار ہوتا رہا۔پریم چند کو 2019 اور 2020 میں بیوی کو عدالت کی جانب سے کہی گئی رقم نہ دینے پر جیل بھی جانا پڑا۔ان تمام واقعات میں پریم چند کی بیوی نے اپنے شوپر کو پولیس سے بچانے کے لیے اقدامات کیے۔

اس سال بھی پریم چند کو گرفتار کیا گیا تو اس کی بیوی نے اس کی ضمانت کے انتظامات کیے جس کے بعد دونوں میاں بیوی گھر واپس آگئے۔ اس مرتبہ پریم چند نے گھر میں پرس اور موبائل فون نہ ملنے پر اپنی بیوی سے ان کے بارے میں پوچھا تو دونوں پھر لڑ پڑے۔اس دوران دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر تشدد کیا جس کے بعد پریم چند نے گھر چھوڑ کر اپنی ماں کے ساتھ رہنا شروع کردیا ہے۔اس مرتبہ پریم چند نے اپنی اہلیہ اور بیٹے کے خلاف پولیس کو شکایت بھی درج کرا دی۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…