بہنوں کے سکول بیگ اٹھانے والا بھائی سوشل میڈیاپر وائرل

  بدھ‬‮ 7 ستمبر‬‮ 2022  |  17:27

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ایک بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔ اس تصویر میں 9 سالہ مشعل الشہرانی کو اسکول سے واپسی پر اپنی دو بہنوں کے اسکول بیگ اٹھائے دھوپ میں چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر نے سعودی شہریوں کی توجہ حاصل کی

اور اسے بے حد پسند کرتے ہوئے مشعل الشہرانی کومردانہ شان والا بچہ قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے 9 سالہ بچے مشعل الشہرانی نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے گھر والوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں، خاص طور پر اپنی بہنوں سارہ اور نورا کو اسکول سے واپسی پر ان کے بیگ اٹھانے میں ان کی مدد کرتا ہوں۔ اس نے کہا کہ جب بیگ اٹھائے میری تصویر لی گئی تو اس وقت گرمی بہت زیادہ تھی۔ سخت گرمی اور ہجوم میں بہنوں سے بیگ لے لیے، اس دوران کسی فوٹو گرافر نے میری تصویر لی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی۔درایں اثنا خمیس مشیط کے گورنر اور عسیر میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر دونوں نے بچے کے اس عمل کی تعریف کی۔ انہوں نے کا کہ مشعل الشہرانی نے جو کیا وہ اس کی اچھی تعلیم و تربیت کی عکاسی کرتا ہے۔

زیرو پوائنٹ

پاکستان کا مفت سفیر

عرفان صدیقی کراچی سے تعلق رکھتے ہیں‘ صحافت کا شوق تھا‘ اخبار میں کام کرتے ہوئے محسوس ہوا ساری زندگی کی مشقت کے بعد بھی خوش حال زندگی مشکل ہو گی‘ نوکری چھوڑی‘ کالج میں دوبارہ داخلہ لیا‘ کمپیوٹر پروگرامنگ کی تعلیم لی‘ جاپان کا ویزا حاصل کیا اور یہ جاپان آ گئے‘ شروع میں نوکریاں کیں‘ جاپانی خاتون سے ....مزید پڑھئے‎