ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

جاپان میں شوہر کی 20 برس تک بیوی سے بات نہ کرنے کی انوکھی وجہ سامنے آگئی

datetime 16  جولائی  2019 |

ٹوکیو(آئی این پی )جاپان میں ایک شوہر نے مسلسل 20 سال کی خاموشی کے بعد بالآخر اپنی بیوی سے بات کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا۔ برطانوی اخبار ’’میٹرو‘‘ کے مطابق شوہر نے کسی بات پر غصہ میں آ کر اپنی شریک حیات سے بات چیت بند کر دی تھی اور اس دوران دو عشروں تک یہ شخص اپنی بیوی کے ساتھ اشاروں کی زبان استعمال کرتا رہا۔اوتو کاتایاما نامی جاپانی کی بیوی نے اس تمام عرصے میں اپنے شوہر کی خاموشی توڑنے کی ہر ممکن کوشش کر لی مگر وہ خاموشی کی اس دیوار میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکی ۔یہ کہانی منظر عام پر اس وقت آئی جب اس جوڑے کے 18 سالہ بیٹنے یوشیی نے جاپانی ٹی وی کے ایک

پروگرام کے ذمے داروں سے رابطہ کیا اور ان سے مدد کا مطالبہ کیا کیوں کہ اس نے اپنی زندگی میں کبھی دونوں والدین کو آپس میں بات چیت کرتے ہوئے نہیں دیکھا تھا۔اس سلسلے میں اوتو کاتایاما نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یقیناًایک طویل عرصے سے ہم نے ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کی۔ میں نے اپنی بیوی یومی کو بہت مشقت میں ڈالا اور اب میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں اس کا بہت ممنون ہوں شوہر کے مطابق اس کی طویل خاموشی کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنے بچوں کے مقابل ایک طرح کی غیرت کھا گیا تھا کیوں کہ اس کی بیوی اپنے شوہر کے مقابلے میں بچوں کو زیادہ توجہ دے رہی تھی جن کی وہ ماں تھی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…