بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کا ایک ایسا علاقہ جہاں بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد تھی اور جب 12سال بعد بچے کی پیدائش ہوئی تو شہریوں نےایسا کام کر دیا کہ سب حیران رہ گئے

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیل کے ایک دور افتادہ جزیرے پر 12 سال کے بعد کسی بچے کی پیدائش پر جشن منایا جا رہا ہے۔اس جزیرے پر بچہ پیدا کرنے پر پابندیاں تھیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق فرنینڈو ڈی نورونہا جزیرہ برازیل کے معروف شہر نیٹال سے 370 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور یہاں تقریباً تین ہزار افراد آباد ہیں جبکہ یہاں کے ہسپتال میں کوئی میٹرنٹی وارڈ نہیں ہے۔

جو مائیں امید سے ہوتی ہیں ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ بچے کی ولادت کے لیے مین لینڈ جائیں.بہر حال جزیرے پر ایک خاتون کے ہاں ایک بیٹی کی ولادت ہوئی ہے اور وہ اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتیں ۔ان کا کہنا تھا کہ انھیں ان کے حاملہ ہونے کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا اور وہ اس ولادت پر حیرت زدہ ہیں۔ انھوں نے کہاکہ جمعے کی شب مجھے درد محسوس ہوا اور جب میں باتھ روم گئی تو میں نے دیکھا کہ میرے پاؤں کے درمیان سے کوئی چیز باہر آ رہی ہے۔اسی وقت بچے کے والد آئے اور انھوں نے بچے کو اٹھایا۔ وہ ایک لڑکی تھی۔ میں حیرت زدہ رہ گئی۔بعد میں بچی کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔مقامی انتظامیہ نے ایک بیان میں اس بچی ولادت کی تصدیق کی ۔بیان میں کہا گیا کہ بچی کی ماں اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتی اور اس کے ہاں گھر میں ولادت ہوئی۔اہل خانہ کا کہنا تھاکہ انھیں بچی کی والدہ کے حاملہ ہونے کا علم نہیں تھا۔س نادر ولادت کا جشن منانے کے لیے مقامی رہائشی اس گھر کے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ بچی کے لیے کپڑے وغیرہ عطیہ کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…