منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

دلہا نے شادی کے 15منٹ بعد ہی دلہن کو طلاق دیدی،دلہن نے ایسا کیا کیا تھا

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی ملک مصرمیں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں  دلہا نے چوری پکڑی جانے پر شادی کےمحض 15 منٹ بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی۔یہ واقعہ مصرکے دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں واقع علاقے المرج میں پیش آیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق

نکاح کے بعد دلہا ایک دم غائب ہوگیا جس کو دیکھنے کیلئے دلہن خود اٹھی تو اسے دلہا دوسرے کمرے میں ایک عورت کے ساتھ پایا گیا۔ دلہا کے ساتھ کمرے میں موجود عورت رقاصہ تھی اور دونوں کے درمیان گفتگو سے اندازہ ہوا کہ ان کا آپس میں پرانا تعلق ہے۔اس دوران دلہے نے چوری پکڑے جانے پر دلہن کو طلاق دی اور فوری طور پر وہاں سے فرار ہوگیا تا کہ اسے لوگوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دوسری جانب پولیس نے رقاصہ کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے جب کہ دلہے کی بھی تلاش جاری ہے۔دریں اثنا دلہن نے پولیس کوبیان میں کہا کہ نکاح کے محض 15 منٹ بعد دلہا کو اس کی محبوبہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا، جس پررقاصہ نے مجھے زد وکوب بھی کیا اور کہا کہ میں تم کو اپنا عاشق چھیننے نہیں دوں گی۔استغاثہ نے رقاصہ سوما کو 4 دن تک پوچھ گچھ کے لیے حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ مفرور دولہا کا بیان لینے کے لیے اس کو پکڑ کر لانے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…