جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کا وہ خطہ جہاں روزانہ 96 ہاتھی قتل کر دیئے جاتے ہیں رازوں کی امین سرزمین کے بارے میں حیران کن انکشافات

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)براعظم افریقہ دنیا کا دوسرا بڑا اعظم ہونے کے علاوہ دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا براعظم بھی ہے۔ افریقہ بہت سے رازوں کا امین بھی ہے کیونکہ یہاں مختلف قبائل آباد رہے ہیں۔افریقہ سے بہت سے ایسے حقائق بھی وابستہ ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں‘ اپنے دوستوں کو کچھ ایسے ہی حقائق کے بارے بتاتے ہیں۔افریقہ کو دنیا کے سب سے بڑے جانور ہاتھی کا گھر کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں بہت

بڑی تعداد میں ہاتھی پائے جاتے ہیں۔۔افریقہ زرافوں کے گھر کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔۔افریقہ اور یورپ کا درمیانی فاصلہ بمشکل صرف 14 کلومیٹر کا ہے۔۔افریقہ کے 5 سے 14 سال کی درمیانی عمر کے 40 فیصد بچے مزدوری کرتے ہیں اور ان کا شمار چائلڈ لیبر میں ہوتا ہے۔۔افریقہ میں بہت کم ایسا پانی پایا جاتا ہے جو پینے کے قابل ہو ورنہ زیادہ تر پانی ابال کر ہی استعمال کیا جاتا ہے۔۔براعظم افریقہ میں روزانہ تقریباً 96 ہاتھی قتل کر دیے جاتے ہیں۔۔اس براعظم کا سب سے مہلک ترین جانور دریائی گھوڑے کو قرار دیا جاتا ہے۔۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق براعظم افریقہ کا ملک زمبابوے 16 سرکاری زبانوں کا مالک ہے جو کہ کسی بھی ملک کی سب سے زیادہ سرکاری زبانیں ہیں۔۔کیا آپ یقین کریں گے کہ پوری دنیا کا تقریباً آدھا سونا صرف جنوبی افریقہ کے ایک چھوٹے سے مقام ’وٹ واٹر ز رینڈ سے حاصل کیا جاتا ہے۔۔1530 سے لے کر 1780 تک ڈیڑھ ملین یورپی باشندے شمالی افریقہ کو غلاموں کے طور پر فروخت کیے گئے تھے۔۔۔افریقہ میں فیس بک کے 100 ملین یوزر پائے جاتے ہیں۔۔تنزانیہ وہ ملک ہے جہاںسورج مکھی افراد کی شرح سب سے زیادہ ہے۔۔ گریسا مشعل وہ واحد خاتون ہیں جو مختلف ممالک کی خاتونِ اول رہ چکی ہیں‘ ان ممالک میں موزمبیق اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔۔افریقہ میں زیادہ تر افراد فرانسیسی زبان بولتے ہیں اور ان کی تعداد خود فرانس سے بھی زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…