اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

’مایونیز‘ کے حیرت انگیز کمالات کون سے 12 بڑے مسائل چٹکی میں حل ؟

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مایونیز کو تو ہوسکتا ہے آپ نے استعمال کیا ہو یعنی سینڈوچ، برگر یا کسی بھی کھانے کی چیز میں اس کا اضافہ لذت بڑھا دیتا ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ لیموں کے عرق، انڈوں، سرکے اور مصالحوں کے مکسچر سے بننے والا مایونیز آپ کے روزمرہ کے چند حیرت انگیز مسائل بھی حل کرسکتا ہے؟تو یہاں کچھ ایسے ہی طریقے دیئے جارہے ہیں جو مایونیز کو واقعی زبردست بناتے ہیں۔

سر کی جوؤں سے نجات:اگر تو آپ کے یا گھر میں کسی فرد کے سر پر جوئیں ہوگئی ہیں اور اس سے نجات چاہتے ہیں، تو ہوسکتا ہے آپ کو حیرت ہو مگر مایونیز درحقیقت جوؤں کے خاتمے کے لیے بہت زبردست چیز ہے کیونکہ یہ ان کا دم گھونٹ دیتا ہے، فل فیٹ مایونیز کو اپنے سر پر اچھی طرح لگائیں اور 8 گھنٹے تک کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں، آپ کا سر جوؤں سے پاک ہوجائے گا۔لکڑی کے فرنیچر کی خراشیں دور کرے:اگر فرنیچر میں کسی قسم کی خراش یا کریک موجود ہے تو آپ اس کو ٹھیک کرنے کے لیے مایونیز کو متاثر جگہ کے ارگرد لگادیں اور کچھ دن تک کے لیے چھوڑ دیں، جس کے بعد اسے کپڑے سے صاف کردیں۔بالوں سے چیونگم ہٹائے:اگر بالوں میں چیونگم پھنس جائے تو اسے کاٹنے کی بجائے مایونیز کو استعمال کرکے دیکھیں، بس مایونیز کی کچھ مقدار کو بالوں کے اس حصے میں لگائیں جہاں چیونمگ پھنسی ہو اور پھر سر دھوتے ہوئے چیونگم کو باہر نکال لیں۔فرنیچر کو پالش کریں:لیموں کا عرق، سرکہ اور تیل کا امتزاج مایونیز کو فرینچر کی پالش کے لیے بہترین بنتا ہے، بس اسے لکڑی پر رگڑیں اور پھر ایک کپڑے سے پونچھ لیں۔بالوں کو کنڈیشنر کریں:اپنے بالوں کو گرم پانی سے گیلا کریں اور پھر مایونیز کو سر پر لگا کر اسے کسی پلاسٹک کیپ سے ایک گھنٹے کے لیے ڈھانپ لیں۔ مایونیز میں موجود ویجیٹیبل آئل بالوں کو نمی اور چمک فراہم کرتا ہے،

ایک گھنٹے بعد بالوں کو شیمپو سے دھولیں۔گاڑیوں کے بمپر پر اسٹیکر ہٹائے:مایونیز آپ کی گاڑی کے بمپر پر لگے اسٹٰکر کو بہت آسانی سے ہٹا سکتا ہے، بس اسٹیکر کے اوپر مایونیز کو لگائین اور پندرہ سے بیس منٹ تک لگا رہنے دیں، جس کے بعد اسٹیکر کو کھینچ کر اتار لیں۔دیواروں کی صفائی:اگر آپ کے بچوں نے دیوار پر مومی رنگوں سے رنگ کیے ہیں تو آپ مایونیز کی مدد سے اسے صاف کرسکتے ہیں، بس دیوار پر مایونیز کی کچھ مقدار کو لگائیں اور آدھے گھنٹے تک کے لیے چھوڑ دیں،

جس کے بعد اسے اسفنج یا کپڑے سے رگڑ کر صاف کرلیں، ضرورت پڑے تو یہ عمل دوبارہ دہرائیں۔چاندی کے برتن چمکائیں:آپ مایونیز کو سلور یا چاندی کی پالش کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ اس کے اندر لیموں اور سرکہ موجود ہوتے یں اور یہ دونوں سلور کی چمک بحال کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ مگر پہلے اسے کسی چھوٹے حصے پر آزما کر دیکھیں۔دھوپ کی جلن سے نجات:

اگر شدید دھوپ میں گھومنے پھرنے سے جلن محسوس ہورہی ہے اور فوری ریلیف چاہتے ہیں تو جلد کے متاثرہ حصے پر مایونیز کو لگا کر دیکھیں تاکہ راحت اور ٹھنڈک محسوس ہوسکے۔دروازوں کی چڑچڑاہٹ سے نجات:اگر آپ کے گھر میں کو دروازہ کے قبضے یا قلابے کافی چڑچڑاہٹ کا باعث بن رہے ہیں تو ایک کچھ مقدار میں مایونیز اس جگہ رگڑ دیں اور جادو دیکھیں۔پھنس جانے والی انگوٹھی کو نکالیں:آپ کے ہاتھ میں کوئی ٹائٹ انگوٹھی پھنس گئی ہے؟ تو مایونیز ایک اچھا لبریکینٹ ثابت ہوگا، بس اس کی کچھ مقدار کو متاثرہ حصے پر لگائیں اور انگوٹھی کو گھما کر باہر نکال لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…