اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے اوپر بیٹھنے والے پرندوں کو تڑپا تڑپا کر مارنے والا درخت منظر عام پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق بحری ہند اور بحرالکاہل کے جزائز میں ایک ایسا درخت بھی پایا جاتا ہے جو اپنے اوپر بیٹھنے والے حشرات الارض اور چھوٹے پرندوں کولیس دار مادے میں لتھڑے ہوئے اپنے
بیجوں کی لڑی میں جکڑ لیتا ہے۔ کیڑے مکوڑے تو مکمل طور پر اس میں لتھڑنے کی وجہ سے مزاحمت نہیں کر سکتے اور جان سے جاتے ہیں جبکہ پرندے بیجوں اور لیس دار مادے کی وجہ سے اپنے پروں کو مکمل طور پر حرکت دینے اور نہ پھیلا سکنے کی وجہ سے گر جاتے ہیں اور اس لیس دار بیجوں کی لڑی کو جسم سے اتارنے کی کوشش کرتے کرتے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ پیسونیا نامی اس پودا نما درخت کی کئی اقسام ہیں جن میں زیادہ تر کیچڑ، دلدلی علاقوں اور پانی سے بھرپور جگہوں میں پائی جاتی ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق پرندوں ے پیروں میں اپنے بیجوں کو چپکا کر دور تک پہنچا کر اپنی افزائش نسل کرنا پودوں کی نئی تدبیر نہیں مگر اس پودے کی اس حرکت کے باعث بیج دور کیا پہنچیں گے، بیجوں کو دور پہنچانے کا ذریعہ پرندہ ہی ہلاک ہو جاتا ہے۔اور اس لیس دار بیجوں کی لڑی کو جسم سے اتارنے کی کوشش کرتے کرتے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ پیسونیا نامی اس پودا نما درخت کی کئی اقسام ہیں جن میں زیادہ تر کیچڑ، دلدلی علاقوں اور پانی سے بھرپور جگہوں میں پائی جاتی ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق پرندوں ے پیروں میں اپنے بیجوں کو چپکا کر دور تک پہنچا کر اپنی افزائش نسل کرنا پودوں کی نئی تدبیر نہیں مگر اس پودے کی اس حرکت کے باعث بیج دور کیا پہنچیں گے، بیجوں کو دور پہنچانے کا ذریعہ پرندہ ہی ہلاک ہو جاتا ہے