بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ایسی خاتون جس کے قریب جانے سے مرد کیا خواتین بھی بے حد گھبراتی ہیں کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی جو کوئی انسان کبھی سوچ بھی نہیں سکتا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)اللہ تعالیٰ نے مردوں کیلئے خواتین میں کشش رکھی ہے اوراسی کشش کی وجہ سے مرد حضرات بھی خواتین کی تعریف اور ان کی ہمراہی کے خواہاں رہتے ہیں مگر برطانیہ میں ایک ایسی خاتون ہے جس سے مرد تو کیا خواتین بھی دور بھاگتی ہیںاور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جس قدر ممکن ہو سکے اس سے دور ہی رہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون کیلی کے جسم سے ہر وقت مچھلی اور پیازکی بہت تیز ناگوار بو آتی رہتی ہے جو کہ لوگوں کیلئے برداشت کرنا ممکن نہیں رہتا۔کیلی ایک ہسپتال میں ملازمت کرتی ہے جہاں جسم سے انتہائی ناگوار بدبو آنے کی وجہ سے اسے ڈے سے نائٹ شفٹ میںٹرانسفر کر دیا گیا ہے کیونکہ اس کے ساتھ کام کرنے والے افراد نے اس کے جسم سے آتی ناگوار بدبو پر احتجاج شروع کر دیا تھا۔کیلی کے جسم سے آنے والی مچھلی اور پیاز کی ناگوار بدبو نے اسے بچپن سے ہی گھیر رکھا ہےجس کی وجہ سے اس کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ تضحیک اور تحقیر کا نشانہ بنتی چلی آرہی ہے۔کیلی کے شوہر مائیکل کا کہنا ہے کہ اسے کیلی کے ساتھ رہنے میں کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ وہ اب اس بدبو کے عادی ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق کیلی دراصل ایک بیماری کا شکار ہے جسے’’ ٹرائی میتھائلامینوریا‘‘کہا جاتا ہے۔اس بیماری میں خوراک کے میٹابولزم عمل کے دوران چند مرکبات ایسےہوتے ہیں جو تحلیل نہیں ہوپاتے کیونکہ انہیں تحلیل کرنے کیلئے جسم میں صلاحیت موجود نہیں ہوتی جب وہ مرکبات پسینے کے ذریعے خارج ہوتے ہیں تو جسم سے مچھلی اور پیاز کی انتہائی ناگوار بدبو خارج ہونے لگ جاتی ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس بیماری کو کنٹرول تو کیا جا سکتا ہے مگر اسے مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…