پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوشل میڈیاپر زیرگردش چڑیل کی حقیقت سامنے آگئی،تصاویربنانے والوں کے ساتھ کیا ہواتھا؟افسوسناک انکشافات

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآبادمیں سوشل میڈیاپر گزشتہ ر وزایک تصویروائرل ہوئی ہے جس میں حیدر آباد کے ایک علاقہ میں رات کے وقت چھت پربیٹھی یہ ایک چُڑیل کی تصویر دکھائی گئی ،تصویرمیں یہ چھوٹی بچی بھوت معلوم ہوتی تھی لیکن سوشل میڈیاپراس کواتنی شہرت ملی ہے کہ جس نے یہ تصویردیکھی وہ حیرت سے پریشان ہوگیا۔سوشل میڈیاکے دیگرصارفین کی طرح معروف پاکستانی

گلوکارفاخرمحمود نے بھی اپنے فیس بک کے پیج پریہ تصویرپوسٹ کی اور اپنے مداحوں سے اس چڑیل والی تصویرکے بارے میں پوچھاکہ آیایہ اصلی ہے یانقلی ؟چڑیل کی یہ تصویردیکھ کرکچھ صارفین نے اس کامذاق بنایاکہ چڑیل کوکیامعلوم تھاکہ اس کی بھی تصویربنائی جارہی اوروہ کیاکوئی فنکارہ چڑیل تھی کہ کیمرے کے سامنے پوزبناکربیٹھی رہی ۔ یہ کسی چڑیل کی تصویرہے یابچی کی ؟یایہ تصویرکسی نے بچی کی بنائی اورپھراس کوسوشل میڈیاپرعوام کوڈرانے کےلئے وائرل کردیا۔صارفین نے اپنے اپنے اندازے لگائے لیکن اس دوران سوشل میڈیاپریہ تصویرچھائی رہی اورہرکسی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی لیکن حقیقت تک کوئی بھی نہ پہنچ سکا۔اب فاخرکی گئی پوسٹ پرایک ایک غیرملکی نے انکشاف کیاہے کہ تصویراصل میں مراکش کی ہے اورچوروں نے چڑیل کی شکل کی گڑیاایک گھرکی دیوارپررکھ دی جس کودیکھنے کےلئے پوراگائوں اس کودیکھنے کے اُمڈآیااورلوگ جب گھروں کوچھوڑکراس چڑیل نماگڑیاکودیکھ رہے تھے تواس دوران اس گڑیانماچڑیل کودیوارپررکھنے والے چوروں ان لوگوں کے گھروں میں چوری کی وارداتیں کرتے رہے اورکئی گھروں کامکمل صفایاکرگئے ۔۔اس گڑیانماچڑیل کی حقیقت جان کرسوشل میڈیاکے متعدد صارفین نے اس واقعے پرافسوس کااظہارکیاہے ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…