اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہم بہت خوش قسمت ہیں اسلام اور پاکستان دونوں کو چھوڑ دیا ہے آسڑیلیا کی شہریت حاصل کر نے والے پاکستانی میاں بیوی کی ایسی باتیں پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں گے‎‎

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی عوام بہت سے مسائل کا شکار ہیں جن میں ضروریات زندگی سے لے کر امن و امان کے مسائل تک سبھی شامل ہیں لیکن ان مسائل سے نہ تو زندگی رکتی ہے اور نہ ہی یہ مسائل دینی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں لیکن ایک شادی شدہ جوڑے نے ان مسائل کو بنیاد بنا کر نہ صرف اپنے وطن سے منہ موڑ لیا بلکہ بدقسمت میاں بیوی نے دین سے بھی تعلق توڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک جوڑے نے ان مسائل کو جواز بنا کر 2012 میں ملک پاکستان چھوڑا اور آسٹریلیا جا بسے۔ سمیع شاہ ایکٹنگ کرتا ہے جبکہ اس کی شریک حیات ماہر نفسیات ہے۔ ملک اور دین چھوڑنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں اپنے آپ کو ہمیشہ غیر محفوظ محسوس کیا اور یہی چیز ملک اورمذہب چھوڑنے کی وجہ بنی۔ یہ بدقسمت جوڑا کہتا ہے کہ پاکستان اور مذہب سے کنارہ کشی کے بعد اپنی قسمت پر ناز کر رہے ہیں۔ وہ مرتد ہو چکے ہیں اور چند ماہ قبل آسٹریلیا کی نیشنلٹی بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے دونوں فیصلوں کی وجوہات کو پاکستان میں دہشت گردی اور اقلیتوں اور عورتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے کو قرار دیا۔ یہ بدقسمت جوڑا اپنی بیٹی کے ساتھ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں رہائش پذیر ہیں۔ سمیع شاہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے جب پہلی بار پورک کھایا تو وہ ان کی زندگی کا سب سے خوبصورت موقع تھا جس پر اینکر نے ان سے پوچھا کہ اگر انہیں شراب دی جائے تو وہ پئیں گے تو سمیع شاہ نے کہا کہ وہ ایسا موقع ضائع نہیں کریں گے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…