منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

سمندر سے خوفناک دیوہیکل مخلوق کا ظہور جس نے دیکھا اس پر سکتہ طاری ہو گیا،دیکھ کر آپ بھی خوف کے مارے آنکھیں بند کر لیں گے

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فلپائن کے جزیرے کے ساحل پر خوفناک دیوہیکل آبی مخلوق کا مردہ جسم ظاہر ، ساحلی محافظوں خوف کے مارے ساکت رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق فلپائن کے جزیرے لیئتی کے شہر شالو آف میسن کے ساحل پر خوفناک آبی مخلوق کا مردہ جسم ظاہر ہوا ہے جسے دیکھ کر ساحلی محافظ بھی خوف سے ساکت رہ گئے ۔ فلپائن کے محکمہ فشریز اور سمندری ذخائر کے اہلکار جولیس اپلینو کے مطابق خوفناک آبی مخلوق کو شناخت نہیں کیا جا سکا ، ساحل پر تیرتی

اس خوفناک آبی مخلوق کی لاش مرنے کے بعد گلنے سڑنے کے عمل سے گزر رہی ہے۔ ساحلی شہر کی انتظامیہ نے اس آبی مخلوق کے جسم ک کو واپس سمندر میں دھکیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری انتظامیہ کے مطابق 32فٹ لمبی اس سمندری بلا کو واپس سمندر میں دھکیل دیا جائے گا کیونکہ اس کے قدکاٹھ کی وجہ سے اس کا شہر میں دفنایا جانا مشکل کام ہے جبکہ اس کا جسم بھی گل سڑ رہا ہے جس سے اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے شہری علاقوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔جولیس اپلینو نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ ایک طویل القامت وہیل مچھلی ہو جس کی لمبائی ایک جنگی فائٹر طیارے جتنی ہے ۔ساحل پر اس وہیل نما خوفناک آبی مخلوق کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک مقامی شخص نج نج کیپسترانو جس کی عمر 42برس نے ایک طویل القامت جسم کو ساحل پر تیرتے ہوئے دیکھا جس پر اس نے اس کی فوری طور پر تصاویر بنا لیں۔ نج نج نے بتایا کہ وہ ساحل سے گزر رہا تھا کہ اس نے ایک بڑے جسم کو پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا جس پر اس نے فور ی طور پر اس کی تصاویر بنا لیں مگر وہ اس کی تفصیلات نہیں جانتا کہ یہ کیا چیز ہےمگر میں اتنا ضرور جانتا ہوں کہ جب میں نے اسے ساحل پر تیرتے دیکھا تو اس وقت یہ مرا ہوا تھا اور اس کا جسم پانی پر تیر رہا تھا۔ اس کے مردہ جسم سے اٹھنے

والے تعفن سے میری آنتیں منہ کو آرہی تھیں۔ شہری انتظامیہ کی جانب سے احکامات ملتے ہی اب ریسکیو اہلکارو ں نے اس خوفناک آبی مخلوق کے جسم کو واپس سمندر میں دھکیلنے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

 

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…