اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

شیر کی موجودگی کا خوف،بھارتی بندروں کو دل کا جان لیوا دورہ،12ہلاک

datetime 13  ستمبر‬‮  2017 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک درجن کے قریب بندر ہلاک ہوگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے کوٹ ولی محمدی کے جنگل میں مقامی افراد اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے 12 بندروں کو ایک ساتھ مردہ حالت میں پایا۔مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ممکنہ طورپر شیر کی جنگل میں موجودگی سے خوفزدہ ہوکر بندروں کا یہ گروپ دل کا دورہ پڑنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

جانوروں کے ڈاکٹر سنجیو کمار کا کہنا تھا کہ بندروں کی اچانک موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں ہارٹ اٹیک سے تمام بندروں کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں اس شبہ کو مسترد کیا کہ بندروں کو زہر دے کریا کسی مشتبہ چیز کھلا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…