بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

انڈونیشیا میں عوام کو بندروں سے بچانے کیلئے مسلح فورس تعینات

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

جکارتا(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا نے جزیرہ جاوا میں شہریوں پر بندروں کے بڑھتے ہوئے حملوں اور چوری کے واقعات کے بعد عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے مسلح فورس تعینات کردی ہے۔جاوا کے جزائر میں بندر اب نہ صرف لوگوں کی اشیاء اور کھانا چھین کر فرار ہو رہے ہیں بلکہ موقع ملنے پر تنہا بچوں اور بوڑھوں پر حملے کر کے انہیں زخمی بھی کر رہے ہیں۔

لمبی دم والے مکاک بندر مرکزی جاوا کے ضلعے بویولالی میں دھیرے دھیرے انسانوں سے بے خوف ہو رہے ہیں اور ان کی جانب سے انسانوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔علاقے کے پولیس سربراہ آرائیس آندی کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں دو ماہ قبل بندروں کی زیادہ آمد شروع ہوئی اور جب ایک بندر کو گولی ماردی گئی تو ان کی آمد کا سلسلہ تھم گیا لیکن اب بندروں نے دوبارہ دھاوا بول دیا ہے۔ اب پولیس فورس کو اجازت ہے کہ وہ ضروری سمجھیں تو بندروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اس کے علاوہ شرارتی بندروں کو پکڑنے کے لئے پولیس اہلکاروں کو خصوصی جال بھی فراہم کئے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق جب تک بندر انسانوں کو نہیں ستاتے ہم ان پر گولی نہیں چلائیں گے۔ پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی افراد بھی علاقے کا گشت کرتے ہیں تاکہ بندروں کے شر سے گاؤں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ اب تک بندروں نے 11 افراد پر حملہ کیا ہے جن میں ایک چار سالہ بچہ بھی شامل ہے۔دوسری جانب مرکزی جاوا میں جنگلی حیات کا تحفظ کرنے والے افراد کہتے ہیں کہ قدرتی جنگلات کی تباہی سے ان بندروں کے گھراجڑ چکے ہیں اور وہ انسانوں کے علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں اس لئے انہیں مار ڈالنا کسی بھی طرح جائز نہیں۔ انڈونیشیا کی انٹرنیشنل اینیمل ریسکیو تنظیم سے وابستہ ربی صوت الہدیٰ نے کہا کہ ’ یہ جانور بھوک کی وجہ سے گھروں سے کھانا اٹھا رہے ہیں کیونکہ ان کے جنگلات میں پائن اور ٹیک کے درخت کاٹ کر تجارتی شجرکاری کی جا رہی ہے اور وہ اب ان کے رہنے کے قابل نہیں رہے۔‘خیال رہے کہ پٹاخون اور غلیلوں سے بھی بندروں کو بھگانے کی کوشش کی گئی لیکن اس میں خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…