اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

دو سروں والی چمگاڈر نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں جڑواں بدن والی چمگادڑ کے انکشاف سے ماہرین حیران رہ گئے ہیں اور خوفزدہ بھی کیونکہ اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے جو ریکارڈ پر ہے اور درحقیقت یہ دو چمگادڑیں ہیں جن کے جسم باہم چپکے ہوئے ہیں۔تصویر سے عیاں ہے کہ چمگادڑوں کے جسم نیچے سے جڑے ہیں اور ان کے سر

اس طرح دکھائی دیتے ہیں کہ گویا ایک ہی چمگادڑ کے دو سر دائیں اور بائیں جانب واضح دکھائی دے رہے ہیں۔ انسانوں اور بقیہ جانوروں میں جڑوان پیدائش کے وقت جب کبھی کبھی ایک بار آور بیضہ (ایگ) دو حصوں میں تقسیم ہوتا تو ہے لیکن اس میں بہت تاخیر ہو جاتی ہے اور یوں جڑواں جاندار آپس میں جڑے ہوئے پیدا ہوتے ہیں۔شمالی ریوڈی جنیروکی اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے پھلوں پر گزارا کرنے والی ایک قسم کی چمگادڑ آربیٹس کے جڑواں جسم دیکھے ہیں۔ الٹرا ساؤنڈ سے معلوم ہوا ہے کہ چمگادڑوں کے اندر دو دل ہیں اور ریڑھ کی دو ہڈیاں ہیں جو نیچے جا کر باہم پیوست ہوگئی ہیں۔ماہرین چمگادڑوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں اور 1969 اور 2015 کے بعد یہ اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے جو ریکارڈ پر آیا ہے۔ اس نسل کی چمگادڑ ایک وقت میں ایک بچے کو ہی جنم دیتی ہیں جبکہ الگ الگ جڑواں بچوں کی پیدائش بھی کبھی نہیں دیکھی گئی اور اسی لحاظ سے بدن جڑی دو چمگادڑوں کی پیدائش تو محال تر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…