اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

55کلو میٹرلمبے دنیا کے طویل ترین پل کے بڑے ڈھانچے کی تعمیر مکمل ،یہ پل کہاں اور کیسے تعمیر کیاگیا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 7  جولائی  2017 |

وانگ جو (آئی این پی ) ہانگ کانگ ، جوہائی اور مکاؤ کو ملانے والے دنیا کے سب سے بڑے سمندری پل کی اہم تعمیر جمعہ کو مکمل ہو گئی ، یہ بات بلڈرز نے بتائی ہے ،اس پل کی تعمیر میں سات سال لگے ہیں اور اسے سال کے اواخر تک کھول دیا جائے گا ۔یہ بات پل کے مینجمنٹ بیورو کے ڈائریکٹر جو گان لن بتائی ہے ، مین سٹرکچر 29.6کلومیٹر ہے جس میں 22.9کلومیٹر پل کا حصہ اور 6.7کلومیٹر زیر زمین سرنگ ہے،

پل کی مجموعی لمبائی 55کلومیٹر ہے جو نے کہا کہ پل نے انجنیئرنگ کے تمام خطرات پاس کر لئے ہیں اور آئندہ چند ماہ میں عوامی استعمال کیلئے اس کو تیار کر لیا جائے گا ، چائنا کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی کے چیف انجینئر لن منگ نے کہا کہ انہوں نے اس پل کی تعمیر میں انجینئرنگ کے زبردست چیلنجوں سے نمٹا ہے ، اس پل کی تعمیر میں 420000ٹن لوہا استعمال کیا گیا ہے جو کہ ساٹھ ایفل ٹاور تعمیر کرنے کے لئے کافی ہے اور اس کی تعمیر میں 1.08ملین مکعب میٹر سیمنٹ استعمال کیا گیا ہے ، اس پل کو فنی لحاظ سے انتہائی پیچیدہ پل قراردیا گیا ہے اور یہ بحیرہ لنگ ڈنگ میں جہاز رانی کے راستوں کے اوپر سے گزرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پانی میں ڈوبی ہوئی ٹیوبیں استعمال کرنی پڑیں ، تجربے کے فقدان کی وجہ سے ہمیں سمندر میں پہلی ٹیوب بچھانے میں 96گھنٹے لگے اور بیشتر انجنیئرز اور محنت کش بمشکل چار روز تک سو پائے ، تعمیر کے دوران ڈولفن مچھلی کی بنیاد 2009ء میں 1400سے بڑھ کر 2016ء میں 2100ہو گی ، وائی شکل کے پل کی تعمیر سے ہانگ کانگ اور جوہائی کے درمیان سفری وقت تین گھنٹے سے کم ہو کر صرف 30منٹ رہ جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…