اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

زمین تین طریقوں سے تباہ ہو سکتی ہے؟سائنسدانوں نے حیران کن انکشاف کردیا

datetime 8  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اس کائینات میں جس چیز کا بھی وجود موجودہے اس کاایک نہ ایک دن خاتمہ ضروری ہے۔زمین کے خاتمے کے حوالے سے اکثر وبیشتر پیشگوئیاں اورتحقیقات سامنے آتی رہتی ہے۔بلیک ہول ایسے مرتے ہوئے ستارے کو کہتے ہیں جس کی کشش ثقل اتنی طاقتور ہوتی ہے کہ

خود اس سے روشنی باہر خارج نہیں ہو پاتی اور وہ باہر سے ایک سیاہ دائرے کی مانند نظر آتے ہیں ،سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ممکن نہیں لیکن اگر ہماری زمین کسی طرح بلیک ہول میں گر جائے تو اس کا خاتمہ تین طرح سے ہو سکے گا ۔پہلے نظریے کے مطابق کہ درخت ،پہاڑ عمارتیں او ر خود ہم سویوں کی طرح کھینچ کر بہت لمبے ہو جائیں گے۔اگر کسی بلیک ہول میں کسی انسان پاؤں کی طرف سے اندر جائے تو پاؤں لمبے ہو جائیں گے اور بازو بھی کھینچنے لگیں گے لیکن یہ صرف چند سیکنڈ کیلئے ہی ہوگا اسکے بعد وہ ہلاک ہوجائے گا اور اسی طرح زمین سمیت تمام اشیا لمبے ریشوں کی طرح ہوجائیں گی پھر تمام مادہ بلیک ہول کے کنارے ( ایونٹ ہورائزن) پر جمع ہوکر دہکنے لگے گا اور شدید روشنی خارج ہوگی جبکہ بلیک ہول کے اندر مکمل تاریکی ہوگی۔دوسرے نظریے کے مطابق یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بلیک ہول کے قریب جو بھی مادہ جائے وہ اس کی سطح پر جمع ہوکر دہکنا شروع ہوجائے اور

یہ عمل کھنچنے سے پہلے بھی ہوسکتا ہے اور یوں بلیک ہول کے کنارے سے شدید روشنی اور ریڈی ایشن ( اشعاع) خارج ہوں گی۔تیسرے نظریے کے مطابق یہ بھی ہوسکتا ہے کہ خاص قسم کے بلیک ہولز سے ٹکرانے کے بعد مادہ اور دیگر اشیا تباہ نہیں ہوں گی بلکہ ان کی ایک ناقص نقل ( کاپی ) بن جائے گی

جو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے وہاں موجود رہیں گی اور اسے ماہرین مادے کا ہولوگرام کہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…