بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

امریکہ میں ایسا ریستوران متعارف جہاں کھانے کا آرڈر آنے تک آپ کھل کر فائرنگ کرسکتے ہیں، امریکی میڈیا کی رپورٹ

datetime 21  جنوری‬‮  2017 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں ایک ریستوران مقبول عام ہوتا جارہا ہے جہاں صارفین ان کے آرڈرکیے گئے کھانے کے ملنے تک فائر کرسکتے ہیں۔امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست ایریزونا کے علاقے پیوریا میں اس ریستوران کا افتتاح گزشتہ سال جون میں ہوا ہے جہاں کھانے کے لئے آنے والے افرادلیزرکی بنیادپر بنائی گئی نقلی ہتھیاروں سے 16فٹ چوڑے اسکرین پر فائرکرسکتے ہیں

جب وہ ایک عمدہ کھانے تناول کرتے ہوں یا صرف مشروبات کے چند جام ہی نوش کرتے ہوں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ریستوران میں سرپرست افرادایک گھنٹہ قبل آرڈردے کر اپنے لیے میزمحفوظ کرسکتے ہیں جہاں وہ 5امریکی ڈالر کی سالانہ ممبرشپ کے تحت بے شمارمختلف نشانہ بازی کے مناظرسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ان میں معیاری اہداف میں بطخیں اورناگ دیوتا شامل ہیں،جبکہ صارفین کچھ اضافی ادائیگی کرکے حقیقی نمونے بھی استعمال کرسکتے ہیں جن میں پولیس اورفوجی ہتھیاروں کے نمونیشامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس ریستوران میں 12سے 18سال کے بچوں کو سرپرست کے بغیر اجازت نہیں دی جاتی جبکہ نشانہ بازی سے پہلے حفاظتی حوالے سے ویڈیو دکھائی جاتی ہے۔عمومی طورپر وائرلیس والی بناوٹی اشیاء کو قانون نافذکرنے والے اداروں کی تربیت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ،تاہم بتایا گیا ہے کہ یہ حقیقی ہتھیاروں جیسے محسوس ہوتے ہیں۔نقلی ہتھیاروں کے ایسے دو نمونے اے آر15،کے کارتوس فرضی لڑائی میں حقیقی آتشیں ہتھیاروں جیسے محسوس ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…