جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں بینک کی غلطی ،خاتون ارب پتی بن گئی

datetime 28  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہرمیرٹھ کےرہائشی سنگھ یادو کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں چند روز قبل بینک کی غلطی سے ایک ارب روپے منتقل ہوگئے جس کا علم ہونے پر میاں بیوی نے فوری طور پر بینک کو خبر کردی۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس وقت بھارت میں یہ افواہیں گشت کررہی ہیں کہ نریندر مودی کی حکومت نے ایک خصوصی سکیم کے تحت جن دھن اکاؤنٹ کھولنے والے ہر شہری کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے جمع کرادیئے ہیں۔
میرٹ کے رہائشی سنگھ یادو کی اہلیہ شیتل یادو نے بھی ایک نجی بینک میں جن دھن اکانٹ کھلوارکھاتھاجبکہ شیتل اور سنگھ کو اس افواہ پر یقین نہیں تھا لیکن پھر بھی گزشتہ ہفتے انہوں نے مقامی بینک کی اے ٹی ایم پہنچ کر اکاؤنٹ میں موجود رقم معلوم کی تو پتا چلا کہ شیتل کے جن دھن اکاؤنٹ میں 99,99,99,339 روپے ہیں جس پر دونوں میاں بیوی حیران رہ گئے کیونکہ ان کے حساب سے اس اکانٹ میں صرف 611 روپے ہونے چاہئے تھے۔
میاں بیوی پہلےاسے غلطی سمجھے لیکن بار بار اکاؤنٹ میں رقم چیک کرنے پر یہی ہندسہ ان کے سامنے آرہا تھا۔یہ دیکھ کر انہوں نے بینک کی متعلقہ برانچ کو اکاؤنٹ بیلنس درست کرنے کی فوری درخواست دےدی لیکن بینک حکام نے نہ تو وہ درخواست قبول کی اور نہ ہی اپنی غلطی تسلیم کی، اس کے بجائے شیتل کا اکاؤنٹ معطل کردیا ۔ بینک کے اس رویے پر سنگھ اور شیتل یادو نے میڈیا سے رابطہ کیا اوراس سارے واقعے کے بارے میں بتایا۔شیتل یادو نے کہا کہ انہیں بینک کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس کے مندرجات وہ پوری طرح سمجھ نہیں پارہی ہیں۔ انہوں نے بینک کی کارکردگی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پریشانی اور شور شرابے کے باوجود انہیں اس ایمانداری کا کوئی انعام نہیں دیاگیاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…