لندن(آن لائن)کھیل انسانی صحت کیلئے انتہائی موثر کردار ادا کرتے ہیں دنیا بھر میں کھیلوں کو پسند کیا جاتا ہے لیکن کچھ کھیل ایسے ہوتے ہیں جن سے لوگ تاحال لا علم ہیں ، ایسے ہی دس حیرت انگیز کھیلوں کی تفصیل درج زیل ہے۔فن لینڈ میں بیوی کو کندھوں پر اٹھا کر دوڑنے کا کھیل کافی مقبولیت اختیار کر گیا ہے جس کے دوران ہزاروں جوڑے شرکت کرتے ہیں ، اس سلسلے میں نارتھ امریکن وائف کیرنگ چیمپئن شپ بھی منعقد کی جاتی ہے۔دوسرے نمبر پر حیرت انگیز کھیل میں شطرنج باکسنگ آتا ہے ، اس حیرت انگیز کھیل میں باکسرز گیارہ راﺅنڈز پر مشتمل شطرنج میں حصہ لیتے ہیں اور ساتھ باکسنگ بھی کرتے ہیںتیسرے نمبر پر حیرت انگیز کھیل چیز رولنگ ہے جوکہ انگلینڈ میں کھیلا جاتا ہے اس کھیل میں پہاڑی کی ڈھلوان پر چیز کی بڑی مقدار گرا دی جاتی ہے اور شرکا کو نیچے اترنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے پہلے پہنچنے والا فاتح قرار پاتا ہے۔حیرت انگیز کھیلوں میں ایکسٹریم ایروننگ چوتھے نمبر پر ہے ، اس حیرت انگیز کھیل میں کھلاڑی ایک میز پر سر کے بل کھڑے ہوکر اپنے کپڑوں کو استری کرتا ہے۔ایگ تھراﺅنگ (انڈوں کو پھینکنا)پانچواں حیرت انگیز کھیل ہے جس میں شرکا ایک دوسرے کو انڈے کیچ کراتے ہیں ، اس سلسلے میں سالانہ ورلڈ ایگ تھراﺅنگ چیمپئن شپ انگلینڈ میں منعقد کی جاتی ہے۔انڈر واٹر ہاکی دنیا کا چھٹا حیرت انگیز کھیل ہے جس میں شرکا سطح سمندر کے نیچے گہرے پانی میں ہاکی کھیل کا منفرد مظاہرہ کرتے ہیں ، انڈر واٹر ہاکی کی پہلی چیمپئن شپ 1980 میں کھیلی گئی تھی۔شن ککنگ حیرت انگیز کھیلوں میں ساتویں نمبر پر ہے جس کے دوران حریف ایک دوسرے کی ٹانگ کی پنڈلی پر کک کرتے ہیں جو پہلے زمین پر گرتا ہے وہ ہار جاتا ہے۔ٹوئی ریسلنگ حیرت انگیز کھیلوں میں آٹھویں نمبر پر ہے جس میں دو حریف ایک دوسرے کے پاﺅں کی انگلیوں سے زور آزمائی کرتے ہیں۔سیپاک ٹیکرا کو حیرت انگیز کھیلوں میں نواں نمبر دیا گیا ہے یہ کھیل والی بال سے مماثلت رکھتا ہے لیکن اس کھیل میں بازوں کے علاوہ کھلاڑی ہر جسم کے سب حصوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔
دنیا کے دس حیرت انگیز کھیل ۔۔ ان میں سے کون کون سے آپ کو آپ کے بچپن کی یاد دلاتے ہیں ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
بگ بیش لیگ: حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
ملک بھر میں بینکس بند رہیں گے
-
صارفین کے میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسط بلز چارج کرنے پر ریلیف دینے کا فیصلہ
-
طلاق کے بعد نیا ہنگامہ، عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کا بیان سامنے آ گیا
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
-
اسلام آباد میں لائیو کنسرٹ کے دوران حادثہ، معروف گلوکارہ شدید زخمی
-
رجب بٹ پر تشدد میں ملوث وکلا کیخلاف بڑی کارروائی
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
-
نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
والدین کیجانب سے شادی کیلئے دباؤ، اداکارہ نے خودکشی کرلی، آخری نوٹ وائرل















































