منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

کینیڈاکے سمندرمیں پراسرارآوازیں 

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدارتی انتخابات لمحہ بہ لمحہ نتائج کے قریب آرہے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی امیدارڈونلڈٹرمپ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے امریکہ میں خوف کی علامت بنے ہوئے ہیں اورکچھ لوگوں کاخیال ہے کہ وہ امریکہ کے آئندہ صدربن جائیںگے اوراس تناظر میں امریکامیں متعددافراد نے ان کی کامیابی پرامریکہ چھوڑکرہمسایہ ملک کینیڈابھاگنے پرسوچ بچارشروع کردی ہے لیکن صورتحال وہاں بھی ایسی ہے کہ جس کے بارے میں امریکی پریشان ہیں کیونکہ کینیڈاکے سمندر میں کچھ ایسا پراسرار ہورہا ہے کہ وہاں سے جانور غائب ہورہے ہیں۔سائنسدان عرصے سے برمودا ٹرائی اینگل کے اسرار کو جاننے کی کوشش کررہے ہیں اور اب ان کے سامنے کینیڈا میں ایسا چیلنج سامنے آگیا ہے جو اب تک کسی کی سمجھ نہیں آسکا ہے۔ اس سال موسم گرما میں کینیڈا کے شمال مشرق میں واقع علاقے نیواوٹ میں بحیرہ آرکٹک کی تہہ سے شکاریوں اور ملاحوں نے پراسرار آوازیں سنی تھیں، جن کا راز اب تک سامنے نہیں آسکاا

ور ان آوازوں کی وجہ جو بھی ہو مگر ایسا نظر آتا ہے کہ وہاں کی سمندری حیات اس سے خوفزدہ ہے۔ایک برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے ایک مقامی ایم پی جارج کوالکوٹ نے بتایا کہ یہ علاقہ بوہیڈ وہیل مچھلیوں اور مختلف اقسام کے دیگر سمندری جانوروں کی ایک سے دوسرے علاقے میں منتقلی کی گزرگاہ ہے ا وراسی وجہ ہے کہ یہ علاقہ اس حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔تاہم انہوں نے کہاکہ رواں موسم گرما میں ایک جانور بھی یہاں نظر نہیں آیا اوراس علاقے کے عوام کاذریعہ معاش ماہی گیری ہے جس سے ان کواس صورتحال میں نقصان ہوسکتاہے اوربے روزگاری میں اضافہ ہوسکتاہے ۔ انہوں نے اندیشہ ظاہرکیاکہ عالمی ادارہ گرین پیس ان پراسرار آوازوں کے پیچھے ہوسکتا ہے تاکہ یہاں کی سمندری حیات کو خوفزدہ کرکے شکار سے بچاسکے مگر اس ادارے نے اس کی تردید کی ہے۔اب تک اس پراسرار آواز کی وضاحت کے لیے کوئی خاص کام ہوتا نظر نہیں آرہا ۔سمندرمیں یہ کیاہورہاہے ابھی تک کوئی حتمی رپورٹ سامنے نہیں لائی جاسکی ہے ۔ تاہم اب کینیڈین فوج نے ان پراسرار آوازوں کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیقات شروع کی ہے۔مگر اب تک کوئی بھی یہ بتانے سے قاصر ہے کہ آخر سمندر کے اندر یہ کیا ہورہا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…