جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ٍٍ’’ چائے والا ‘‘کے کتنے بہن بھائی ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راتوں رات مشہور ہونیوالے ارشد چائے والا نے دلچسپ انکشاف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد چائے والا نے کہا کہ میرے 17 بہن، بھائی ہیں اور والد نے دو شادیاں کی ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ میرے حصے میں شہرت کیوں آئی؟نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چائے بیچنے والے ارشد خان کی تصویرسوشل میڈیاپروائرل ہونے کے بعد اب ارشد خان شہرت کی بلندیوں160پرہے کہ اب وہ مزیدچائے نہیں بیچے گا۔اب اس کوکئی بڑے کمپنیوں کی طرف سے سپانسرشپ ملنے کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی نجی ٹی وی چینلزنے اس کوانٹرویوزکے لئے دعوت بھی دی ہیں اوراب ارشدخان چائے والانہیں بلکہ ایک معروف کپڑابنانے والی کمپنی کے اشتہارمیں160ماڈلنگ کرے گا۔اس کمپنی نے بتایاہے کہ وہ اپنے فل ورژن کیلئے نئی مہم لانچ کررہی ہے اورارشد #چائے والا،اب ماڈل کے طورپرکام کرے گا۔جس کمپنی کے وہ کام کرے گاوہ اسلام آباد کی ایک کپڑابنانے والی کمپنی ہے۔’چائے والا‘ کے راتوں رات مشہور ہو جانے کے بعد جہاں ان کے کہیں چاہنے والے ہیں وہیں ان کے حاسد بھی سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ معروف شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد میں یہ رائے بھی پائی جا رہی ہے کہ اس طرح کسی کو راتوں رات بغیر کسی وجہ کے شہرت کی بلندیوں پر لے جانا میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ ہونے کا ثبوت ہے۔ جبکہ دوسری طرف کئی معروف شخصیات یہ بھی کہہ رہی ہیں آپ کو مشہور ہونے کیلئے اب ’چائے والا‘ بننا پڑے گا۔
پاکستان سمیت دنیابھرمیں سوشل میڈیا پرراتوں رات دلوں کی دھڑکن بن جانے والا چائے بنانے والے ارشد خان نے انکشاف کیاہے کہ مجھے دوستوں نے بتایاکہ میں مشہورہوچکا ہوں، لڑکیاں میرے ساتھ تصویریں بنوانے آ رہی ہیں۔ جبکہ ارشد خان نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔ارشدخان دلکش نقوش اورپراثر گہری آنکھیں رکھنے والا اسلام آباد کا چائے والا سوشل میڈیا کی بدولت راتوں رات مشہور ہو چکا ہے، کوئی اسے ہالی ووڈ کے ہیروز سے مشابہہ قرار دے رہا ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ اس کے آگے بالی ووڈ کے ہیرو کیا بیچتے ہیں۔ایک نجی ٹی و ی سے گفتگوکرتے ہوئے راتوں رات چائے بنانے سے دھوم بنانے والے ارشد خان نے کہاہے کہ مجھے خود بھی اندازہ نہیں کہ میں راتوں رات اتنا مشہور ہو گیا ہوں۔ ارشد نے کہاکہ مجھے دوستوں نے بتایا کہ میں مشہور شخصیت بن چکا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ارشدخان نے کہا کہ صبح سے چالیس، پچاس لڑکیاں یہاں آ چکی ہیں جو میری تصویریں اور ویڈیوز بنا کر ساتھ لے گئی ہیں۔ اس نے یہ بھی بتایاکہ کہا کہ اگرآفر آئی تو فلموں میں بھی کام کروں گا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرایک چائے والے کی تصویر نے دھوم مچا رکھی ہے۔ اسلام پشاور موڑ پرسبزی منڈی کے قریب لگنے والے اتوار بازار میں کیمرے کی لینس میں محفوظ ہونے والا یہ لڑکا لوگوں کے دلوں میں گھرکرگیا ہے۔ ٹوئٹر پر بھی چائے والے کی دھوم مچی ہے اور اس کی شہرت سرحد پار تک جا پہنچی ہیاورسرحدپارسے بھی ارشد کوکئی اہم آفریں ہوئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…