اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

غربت کا رونا رونے والے ممالک کے امیر ترین ملازمین ، تنخواہوں کا سن کر آپ بھی چونک اٹھیں گے

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ما نیڑ نگ ڈیسک )اگر ہم خود پے نظر ڈالیں تو ہم بھی ملازم ہیں مگر چند ہزار تنخواہ لینے والے معمولی ملازم جن کو آنے والے کل کا بھی پتا نہیں. لیکن کیا آپ یقین کریں گے کہ پاکستان ہی میں چند ملازم ایسے بھی ہیں جن کی صرف ایک دن کی تنخواہ بھی لاکھوں میں بنتی ہیں۔ جی ہاں پاکستان کے 5 بڑے بینکس کے چیف ایگزیکٹو کو تنخواہوں اور دیگر مراعات کی مد میں ماہانہ کئی لاکھ روپے کی ادائیگی کی جاتی ہے اور اس حوالے سے ایکسپریس ٹربیون نے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس رپورٹ میں کیا انکشافات کیے گئے ہیں؟
الائیڈ بینک لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو طارق محمود کو سال 2015 میں 46.3 ملین روپے کی ادائیگی کی گئی جو کہ سال 2014 کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ تھی۔ طارق محمود کو یہ رقم ان کی تنخواہ اور مختلف بونسز اور الاؤنسز کی مد میں ادا کی گئی۔ سال 2015 میں اے بی ایل کے شئیر کی قیمت میں بھی 17 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی جبکہ سال 2015 میں ہی بینک نے 15.1 بلین روپے کا منافع کمایا تاہم یہ سال 2014 کے مقابلے میں صرف 0.7 فیصد زیادہ تھا
نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کی آمدنی میں سال 2015 میں 51 فیصد کا اضافہ ہوا باوجود اس کے کہ بینک کے شئیر کی قیمت میں پورے سال 22 فیصد کی کمی رہی۔ بینک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک کے صدر سید احمد اقبال اشرف کو تنخواہوں اور دیگر مراعات کی مد میں 71.1 ملین روپے ادا کیے گئے۔ سال 2015 کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان کا منافع 19.2 بلین روپے رہا
تیسرا نمبر حبیب بینک لمیٹڈ کے سی ای او نعمان ڈار کا ہے۔ نعمان ڈار کو سال 2015 میں 75.1 ملین روپے تنخواہ اور بونسز کی مدد میں ادا کیے گئے جو کہ سال 2014 کے مقابلے میں 41.3 فیصد زیادہ تھے۔ ایچ بی ایل کو سال 2015 میں 35.4 بلین روپے کا منافع ہوا جو کہ سال 2014 کی نسبت 14 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم سال 2015 کے دوران اس بینک کے شئیر کی قیمت میں بھی 7.4 فیصد کمی واقع رہی یعنی قیمتِ خرید سے بھی نیچے رہا
فہرست میں دوسرا نمبر مسلم کمرشل بینک کے چیف ایگزیکٹو عمران مقبول کا ہے جنہیں سال 2015 کے دوران تنخواہوں اور دیگر الاؤنسز کی مد میں 84.7 ملین روپے کی ادائیگی کی گئی اور یہ ادائیگی سال 2014 کے مقابلے میں 14.9 فیصد زیادہ تھی۔ تاہم مسلم کمرشل بینک کے شئیر کی قیمت مارکیٹ میں پورے سال 29 فیصد کمی کے ساتھ رہی۔ سال 2015 میں ایم سی بی کو 25.5 بلین روپے کا منافع ہوا جو کہ سال 2014 کے مقابلے میں 5 فیصد زائد تھا
سے پہلا نمبر یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او وجاہت حسین کا ہے جن کی سال 2015 کی سالانہ آمدنی 127.3 ملین روپے بنتی ہے۔ اگر ہم اس رقم کو روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کرلیں تو بھی وجاہت حسین کی ایک دن کی آمدنی 3 لاکھ روپے بنتی ہے۔ یو بی ایل کے سی ای او کو یہ رقم مختلف بونس249 میڈیکل الاؤنس اور تنخواہ کے نام پر ادا کی گئی۔ اگر ہم اس آمدن میں سے تمام یوٹیلیٹی الاؤنس اور میڈیکل وغیرہ حذف کردیں تو بھی ان کی ماہانہ تنخواہ 9 ملین بنتی ہے۔ وجاہت حسین نے سال 2015 میں یو بی ایل کو 3.8 بلین روپے کا منافع کما کر دیا۔ تاہم گزشتہ سال مارکیٹ میں یو بی ایل کے شئیر کی قیمت میں 12.3 فیصد کی کمی رہی



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…