ماسکو(این این آئی) روس میں دریا کا رنگ خونی ہو گیا،ملک بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا،روس میں وزارت ماحولیات نے اعلان کیا ہے کہ شمالی شہر نوریلسک کے قریب بہنے والے دریائے ڈالڈیکان کا پانی سْرخ رنگ میں تبدیل ہوجانے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی۔ اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کا سبب کوئی صنعتی حادثہ ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے جاری ایک بیان میں بتایا کہ اسے مذکورہ علاقے کی آبادی کی جانب سے یہ شکایات موصول ہوئیں کہ دریائے ڈالڈیکان کا پانی کسی کیمیائی مواد سے آلودہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پانی کا رنگ سرخ ہوگیا ہے۔وزارت ماحولیات کا مزید کہناتھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق غالب گمان ہے کہ آلودگی کی وجہ نوریلسک میں ایک نیکل پلانٹ کی پائپ لائنیں پھٹنا ہے۔ شمالی سائبیریا میں واقع اس شہر کی آبادی 1 لاکھ 70 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔مقامی ماحولیاتی کارکنوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر جاری تصاویر میں جنگلوں کے بیچ سے گزرتے اس دریا کا سرخ رنگ کا پانی نظر آرہا ہے۔
روس میں دریا کا رنگ خونی ہو گیا،ملک بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































