اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اخلاقی ہیکر رافع بلوچ کو گوگل کروم اور فائرفاکس براؤزر میں سکیورٹی کی اہم خامیاں دریافت کرنے پر ان اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر 5 ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا ہے۔رافع بلوچ کو انعامی رقم کے 3 ہزار ڈالر گوگل نے اور ایک ہزار ڈالر فائرفاکس نے جبکہ باقی کے ایک ہزار ڈالر ایک نامعلوم ادارے نے بطور انعام دیئے ہیں۔ رافع پچھلے 6 سال سے سائبر سکیورٹی کی دنیا سے وابستہ ہیں اور اب تک انٹرنیٹ پر موجود درجنوں سکیورٹی خطرات اور کمزوریوں کی نشاندہی کرکے اس شعبے میں نمایاں نام بناچکے ہیں۔کروم اور فائرفاکس میں رافع نے جس خامی کی نشاندہی کی ہے اس کا تعلق ایڈریس بار سے ہے اور اسے ’’ایڈریس بار اسپوفنگ ولنریبلٹی‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔