اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی نوجوان کانیاعالمی ریکارڈ، صرف 12 سیکنڈز میں بڑا کام کردکھایا

datetime 11  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) چوبیس سال کے پاکستانی نوجوان عطشان علی عباسی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ عطشان نے بارہ سیکنڈ تک ایک سانس میں ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے 50ممالک کے نام بتائے۔چوبیس سالہ پاکستانی نوجوان عطشان علی عباسی نے صرف بارہ سیکنڈ کے ایک سانس میں ایشیاء اور مشرق وسطی کے پچاس ممالک کے نام بتا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔مکمل جانچ پڑتال کے بعد دنیا بھر کے 40ہزار سے زائد ریکارڈز کا ذخیرہ رکھنے والے معروف امریکی ادارے ریکارڈ سینٹر نے باقاعدہ طور پر عطشان علی عباسی کے بین الاقوامی ریکارڈ کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی ویڈیو کو اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے۔عطشان علی عباسی پاکستانی نوجوانوں کے پہلے منظور شدہ یوتھ پلیٹ فارم نیشنل یوتھ اسمبلی آف پاکستان سے وابستہ ہیں اور نوجوان ایم فل اسکالر ہیں۔عطشان پاکستانی پارلیمنٹ کی کارکردگی، کمزوریوں اور اس کے عالمی تقابلی جائزہ پر خصوصی مقالہ بھی ترتیب دے چکے ہیں۔ نوجوان عطشان وہ پہلے پاکستانی ہیں جو صرف 50سیکنڈ میں پاکستان کے تمام اضلاع کے نام اور اتنے ہی وقت میں دنیا بھر کے ممالک کے نام بولنے پر بھی حیران کن ملکہ رکھتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے عالمی اعزاز کو عبدالستار ایدھی اور غریب اسٹوڈنٹس سے منسوب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے مستقبل کے سفر میں شبانہ روز کوشاں رہیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…