روم(این این آئی) اٹلی کے ایک ماہر اقتصادیات کو جہاز میں ریاضی کا ایک سوال حل کرتاہوادیکھ کرساتھ بیٹھی مسافر خاتون نے عملے کو آگاہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون کی اطلاع پر عملہ فورا متحرک ہو گیا اور گوریڈو مینزیو کو نہ صرف جہاز سے اتار دیا گیابلکہ سکیورٹی حکام نے ان سے پوچھ گچھ بھی شروع کر دی ۔دوران تفتیش مینزیو نے سکیورٹی اہلکاروں کوریاضی کے وہ سوالات دکھائے جو وہ حل کر رہے تھے جس پرانہیں جہاز میں دوبارہ سوار ہونے کی اجازتملی لیکن اس ساری کارروائی کے دوران پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہو چکی تھی۔گوریڈو مینزیو نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیںجہاز سے نکالنے پر پائلٹ شرمندگی محسوس کر رہا تھا۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پراپنے اس تجربہ کا ذکر کرتے ہوئے گوریڈ ومینزیو کا کہنا تھا کہ:’ یہ تجربہ ناقابل یقین تھا اور انہیں اس پر ہنسی آئی۔مینزیو نے فیس بک پر مزید لکھاکہ یہ تھوڑا مزاحیہ تھا اور تھوڑا پریشان کن۔ خاتون نے صرف میری طرف دیکھا، لکھے ہوئے پراسرار فارمولے کو دیکھا اور نتیجہ اخد کر لیا کہ یہ کچھ اچھا نہیں۔ اور اس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہو گئی۔مینزیو نے امریکی میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملنے پر اضافی معلومات حاصل نہ کرنے کی صورت میں بہت زیادہ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، خاص کر غیر ملکیوں سے نفرت پر مبنی رویہ پیدا ہو سکتا ہے۔ایئر وسکونسن ایئر کی علاقائی شراکت دار امریکی ایئر لائن نے کہا کہ عملے نے بیمار مسافر کی دیکھ بھال سے متعلق قواعد و ضوابط پر عمل کیا اور اس کے بعد اس کے الزامات کی تفتیش کی۔ اس سے معلومات ہوا کہ یہ درست نہیں۔‘مینزیو یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں پروفیسر ہیں اور وہ ایک لیکچر دینے انٹاریو جا رہے تھے۔جہاز روانہ ہونے سے پہلے ان کے برابر میں بیٹھی خاتون نے عملے کے ایک رکن کو کاغذ پرپیغام دیا۔انہوں نے پہلے کہا کہ وہ بیمار محسوس کر رہی ہیں تاہم بعد میں مینزیو کی سرگرمی کے بارے میں بتایا۔پروفیسر کی شکایت کرنے والی خاتون کو بعد میں ایک دوسری پرواز پر روانہ کیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر



















































