اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

خاتون چور کی چوری پکڑی گئی، پورا واقعہ سن کر آپ بھی چکرا جائیں گے

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک(نیوز ڈیسک)ایک چینی خاتون کی آنتوں سے ’آپریشن‘ کے بعد تین لاکھ ڈالر کا ہیرا برآمد کر لیا گیا ہے۔ شبہ تھا کہ اس خاتون نے یہ ہیرا تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں چرایا تھا۔خیال ہے کہ یہ خاتون ہیرے کو نگل گئی تھی تاکہ اسے ملک سے باہر سمگل کیا جا سکے۔ خاتون نے مبینہ طور پر چھ قیراط کا یہ ہیرا جمعرات کو ہیروں کے ایک میلے سے چوری کیا تھا اور اسے ایک نقلی نگینے سے بدل دیا تھا۔تاہم سکیورٹی کیمروں نے اس منظر کو فلم بند کر لیا اور یہ خاتون بنکاک کے ہوائی اڈے سے گرفتار کر لی گئی۔ خاتون کے ساتھ سفر کرنے والے ایک مرد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے پہلے چوری سے انکار کیا لیکن اس کا ایکسرے کیا گیا جس سے ظاہر ہو گیا کہ ہیرا اس کے جسم کے اندر ہے۔اسے جلاب دیا گیا لیکن جب یہ طریقہ کارگار نہ ہوا تو ایک ٹیوب کے ذریعے خاتون کی بڑی آنت کا معائنہ کیا گیا اور پھر ہیرے کو نکال لیا گیا۔اخبار ’بنکاک پوسٹ‘ نے پولیس کے میجر جنرل سنت مہاتھاورن کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس آپریشن میں 12 منٹ لگے اور اب ہیرا نگلنے والی خاتون ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…