ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

”12 سالہ لڑکا آسٹریلیا کا وزیراعظم بن گیا “ انتہائی حیرت انگیز رپورٹ

datetime 19  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوزڈیسک)نو اپریل 2016 ء’تاریخی ‘ دن تھا جب بارہ سالہ اورلے فینیلن آسٹریلیا کا وزیراعظم بن گیا اورلے نے یہ اعزاز میلکم ٹرنبل کو ان کے عہدے سے ہٹا کر حاصل کیا۔ مگر اس کی وزارت کا دورانیہ محض دو دن پر محیط تھا۔ دو دن تک وزارت عظمیٰ سے ’ لطف اندوز‘ ہونے کے بعد اس نے اقتدار پھر میلکم ٹرن بال کے حوالے کردیا،قارئین درج بالا سطور پڑھ کر آپ یقینی طور پر الجھ گئے ہوں گے۔ پریشان مت ہوں، اورلے کی طرح آپ بھی اپنے ملک کے صدر یا وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے بس آپ کو اورلے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وکی پیڈیا کا سہارا لینا ہوگا ،برسبین سے تعلق رکھنے والے اورلے فینیلن نے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ ایک روز وہ انھیں آسٹریلیا کا وزیراعظم بن کر دکھائے گا۔ اورلے کی بات س±ن کر اس کے دوست ہنسنے لگے تھے۔ اس پر اورلے نے شرط لگائی کہ وہ جلد ہی وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہوجائے گا۔ دوستوں کے گمان میں بھی یہ بات نہ ہوگی کہ اورلے اگلے ہی روز وزیراعظم بن جائے گا۔ اورلے نے آئندہ روز دوستوں کو جمع کیا اور انھیں وکی پیڈیا پر آسٹریلیا کے وزرائے اعظم کا صفحہ دکھایا۔ اس فہرست میں سب سے آخر میں اورلے کا نام موجود تھا، تیسویں نمبر پر موجود نام کے آگے وزارت عظمیٰ کا دورانیہ دو دن درج تھا۔یہ دیکھ کر اورلے کے دوست حیران رہ گئے، اور انھوں نے اس صفحے کے اسکرین شاٹس ٹویٹر اور سماجی رابطوں کی دوسری ویب سائٹس پر شیئر کیے۔ دو دن کے بعد کسی حاسد نے وکی پیڈیا کی انتظامیہ کو اس ’ جعل سازی‘ کی خبر کردی جس کے بعد آسٹریلیا کے تیسویں اور سب سے کم عمر وزیراعظم کی حیثیت سے اورلے کا اندراج مٹا دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ یوزر نیم بھی بلاک کردیے گئے جن کا سہارا لے کر اورلے نے میلکم ٹرنبل کو اقتدار سے ’ محروم‘ کیا تھا۔ تاہم اس وقت تک سوشل اور بین الاقوامی
میڈیا پر ٹین ایجر کی اس حرکت کا چرچا ہوچکا تھا۔ عالمی شہرت پانے کے بعد اورلے نے اپنا ہیش ٹیگ بھی بنایا جو کئی گھنٹوں تک ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا۔وکی پیڈیا بلاشبہ ایک علمی خزانہ ہے، مگر اس کی سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ کوئی بھی شخص ویب سائٹ پر موجود زیادہ تر مواد میں تبدیلیاں کرسکتا ہے۔ اس خامی کی وجہ سے اسے ناقابل اعتبار بھی سمجھا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…