ہفتہ‬‮ ، 22 جون‬‮ 2024 

گوگل ارتھ نے مصر میں خلائی مخلوق کا زمین دوز ٹھکانہ ڈھونڈھ نکالا

datetime 11  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(نیوزڈیسک)ویسے تو کم ہی لوگ خلائی مخلوق پر یقین رکھتے ہیں اور اسے کچھ لوگوں کی ذہنی اختراع سمجھتے ہیں لیکن جیسے جیسے کائنات کے راز افشا ہورہے ہیں ان کا وجود بھی حقیقت لگنے لگا ہے اور اب تو کئی مایہ ناز ماہرین فلکیات بھی ایسی مخلوق کی موجودگی کو حقیقی سمجھنے لگے ہیں لیکن اب گوگل ارتھ نے اچانک اپنے نقشوں کی تلاش کے دوران مصر کے صحرائی علاقے میں دو ایسی عمارتوں کا پتہ چلایا ہے جو انتہائی پراسرار ہیں جبکہ ماہرین اسے خلائی مخلوق کا زمین دوز ٹھکانہ قرار دے رہے ہیں۔سائکنس دانوں کا کہنا ہے ویڈیو میں نظر آنے والی یہ عمارتیں قاہرہ کے نزدیک واقع ہے، انریزی حرف تہجی وی (v) کی شکل کی یہ پراسرار عمارتیں کسی خفیہ فوجی اڈے سے مماثلت رکھتی ہیں تاہم اس کی اصل عمارت زمین کے نیچے موجود ہے، اس ویڈیو نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا رکھا ہے اور اسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے والے ٹیلر کا کہنا ہے کہ اگر ویڈیو میں نظر آنے والی عمارت کو مختلف آلات کی مدد سے بڑا کرکے دیکھا جائے تو اس میں دو پراسرار قسم کے داخلی راستے نظر آرہے ہیں جو اس خفیہ زمین دوز بیس کی طرف جارہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ دلچسپ تصاویر ہیں لیکن اہم سوال یہ ہے کہ یہ عمارتیں ہیں کیا چیز تاہم ان سے کسی بیس کا ہی تاثر مل رہا ہے۔کچھ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو سے اس بات کے ثبوت ملتے ہیں کہ ایلین کی سرگرمیاں نہ صرف زمین سے باہر بلکہ زمین پر بھی جاری ہیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…