منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

معمر نظر آنے والی لڑکی کی پندرہویں سالگرہ

datetime 9  مارچ‬‮  2016 |

لندن: وہ صرف پندرہ سال کی ہوئی ہے لیکن، اس کا جسم سو سال کا ہے۔ پراسرار بیماری ‘پروجیریا’ میں مبتلا بچوں کی عمریں مختصر ہوتی ہیں لیکن، میگالی گونزالس نے اس بیماری کے ساتھ اس ہفتے اپنی زندگی کے پندرہ برس مکمل کر لیے ہیں۔ میگالی گونزالس کو اس غیر معمولی بیماری نے قبل از وقت بوڑھا کر دیا ہے۔ وہ 15 سال کی ایک کمزور لڑکی ہے لیکن، اس کے جسم کی عمر چھ گنا زیادہ تیزی سے بڑھتی ہے۔ فاکس نیوز کی لاطینی اشاعت کے مطابق میگالی کو لا علاج بیماری نے ایک بوڑھے جسم میں قید کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود اس بیماری کا اس کے دماغ پر کوئی اثر نہیں ہے۔ میگالی ایک پر امید رہنے والی لڑکی ہے، جو زندگی کو جینا چاہتی ہے اسی لیے میگالی کی پندرہویں سالگرہ کے جشن کو اس کے گھر والوں نے نہایت دھوم دھام سے منایا ہے۔ لاطینی ثقافت میں لڑکی کی پندرہویں سالگرہ کی تقریب پر بڑا جشن منانے کی روایت ہے اس تقریب کو ‘کوئن سینیرا جشن’ کہا جاتا ہے، جس میں لڑکی کو بچپنے سے بالغ عمر میں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ 16جنوری کی رات میگالی کے گھر والوں نے بگوٹا شہر کے ایک اسپورٹس سینٹر میں بڑے پیمانے پر میگالی کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ وہ اس تقریب کو میگالی کے لیے یادگار بنانا چاہتے تھے۔ میگالی اپنی سالگرہ کے موقع پر بہت خوش تھی وہ بار بار بتا رہی تھی کہ وہ آج بہت زیادہ خوش ہے اس نے اس پارٹی میں ایک شہزادی بننے کی خواہش کی تھی اور خوبصورت فراک کے ساتھ سر پر تاج سجایا تھ تقریباً 13 کلو کے وزن کے ساتھ میگالی کا قد تین فٹ ہے وہ بات چیت ٹھیک طرح سے نہیں کر سکتی ہے۔ اس کے ڈاکٹر حیران ہیں کہ وہ اتنی طویل زندگی کیسے جی گئی ہے جبکہ یہ بیماری عمر بڑھنے کے عمل کو تیز کر دیتی ہے۔ تاہم ایسا کیوں ہوتا ہے ڈاکٹروں پر اب تک یہ واضح نہیں ہوا ہے۔ یہ بیماری ‘ہاچنسن گلفورڈ پروجیریا سنڈروم ‘ ایک لاعلاج جینیاتی خرابی ہے جس نے میگالی پر اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ صرف 18 ماہ کی تھی۔ میگالی کی والدہ کے مطابق جب وہ صرف دس ماہ کی تھی تو اس بیماری کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئی تھیں اس کی جلد سخت اور تیزی سے پیپر جیسی دکھنے لگی تھی جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے بال جھڑنے لگے یہاں تک کے اس کی پلکیں اور بھنویں بھی اتر گئیں۔ اس جینیاتی مرض کے ساتھ میگالی دیگر شدید علامات پٹھوں کے درد ،دل کی بیماری، اسٹروک اور گنجا پن کا شکار ہے۔ اس کا جسم چلنے بھرنے سے معذور ہے وہ وہیل چیئر پر رہتی ہے اور ادویات کا استعمال کرتی ہے جس نے اس کی زندگی میں چند سالوں کا اضافہ کردیا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا بچوں کی اوسط متوقع عمر 13 سال ہے دنیا میں اس بیماری میں مبتلا بچوں کی تعداد 74 ہے۔ یہ جینیاتی بیماری 80 لاکھ بچوں میں سے ایک کو متاثر کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…