واشنگٹن ( نیوز ڈیسک)امریکی جریدے فوربس نے دنیا کے امیر ترین افراد کی سالانہ فہرست جاری کی تھی جس میں الیگزینڈرا اینڈرسن کو دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت قرار دیا گیا۔ناروے سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی 1.2 ارب ڈالرز مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے۔2007 میں الیگزینڈرا کے والدین جوہان اینڈرسن نے اپنی خاندانی کمپنی کے 42 فیصد شیئرز بیٹی کے نام کردیئے تھے۔انہوں نے 42 فیصد مزید شیئرز اپنی دوسری بیٹی کیتھرینہ کے نام کیے جس کی عمر اب 20 سال ہے اور وہ دنیا کی دوسری کم عمر ترین لڑکی بن چکی ہے۔اگرچہ ان دونوں کو ارب پتی بنے کافی عرصہ ہوگیا مگر اس کی تصدیق اب ہوئی کیونکہ ناروے میں حکومت 17 سال سے زائد عمر ہونے پر ہی کسی فرد کے ٹیکس ریٹرنز شائع کرتی ہے۔الیگزینڈرا تو بچپن سے منہ میں سونے کا نوالہ لے کر پیدا ہوئی مگر وہ ایک معروف گھڑسوار بھی ہے اور اس نے گھڑسواری کے متعدد مقابلے بھی جیت رکھے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ارب ڈالرز سے زائد کی مالک یہ لڑکی اسکول اور کالج میں اپنا جیب خرچ بچاتی تھی اور اب بھی صرف سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کو ہی چلاتی ہے۔
دنیا کی سب سے کم عمر20سالہ لڑکی ارب پتی بن گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































