اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

برطانوی لڑکا لڑکی کے پاسپورٹ پر جرمنی پہنچ گیا

datetime 3  مارچ‬‮  2016

نیو یارک(نیوز ڈیسک) ہمارے معاشرے میں شادی کے لئے اچھا رشتہ درکار ہو یا پھر کوئی اور معاشرتی پہلو، برطانوی پاسپورٹ کے حامل خواتین اور مردوں کے لئے ہر دروازہ بغیر دستک کے ہی کھل جاتا ہے لیکن یہ رجحان بیرون ملک بھی دیکھا جاتا ہے جہاں ایک برطانوی لڑکا غلطی سے اپنی دوست کا پاسپورٹ لے کر نکلا اور لندن سے جرمنی جاپہنچا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوش ریڈ نامی 21 سالہ برطانوی شہری لندن سے جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ پہنچا تو جرمنی کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے کسی اور کے پاسپورٹ پر سفر کرنے کے جرم میں پکڑ لیا۔ یہ پاسپورٹ کسی اور کا نہیں بلکہ اس کی گرل فرینڈ کا تھا، جلد بازی میں وہ اپنے بجائے اپنی دوست کا پاسپورٹ اٹھالایا تھا۔ اس سے زیادہ جلدی میں لندن ایئرپورٹ پر موجود امیگریشن عملہ تھا جس نے کسی بھی جگہ اس کا پاسپورٹ دیکھنے کے بجائے اسے بورڈنگ کارڈ کی بنیاد پر سفر کی اجازت دے دی۔جرمن حکام نے جوش کو اس کا پاسپورٹ نہ ہونے پر یورپی یونین کے قوانین کے تحت صرف کا اس کا ڈرائیونگ لائسنس دکھاکر جانے دیا۔ جوش نے باہر آنے کے بعد سب سے پہلے اپنی دوست کو فون کیا جس نے کورئیر کے ذریعہ اسے اس کا پاسپورٹ بھجوادیا لیکن اس واقعے سے ایک بات تو ثابت ہوگئی کہ ایسے کام صرف ہمارے ملک میں ہی نہیں ہوتے۔



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…