چندی گڑھ(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر صحت انیل وج نے گائے کا گوشت کھانے کے شوقین افراد کے لئےانوکھی نصیحت کرکے ایک اور تنازع کھڑا کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انیل وج کا کہنا ہے کہ جو شخص گائے کا گوشت کھائے بغیر نہیں رہ سکتا وہ ہریانہ انے کی زحمت بھی نہ کرے کیونکہ یہاں کاوپراٹیکشن لاءنافذ ہے جس کے تحت گائے کو مارنے یااس کا گوشت کھانے پر تین سے دس سال قید بھی ہوسکتی ہے۔