پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پولیس سے بھاگتے ہوئے ملزم کے ساتھ انوکھا وافعہ پیش آیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
  1. اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کہتے ہیں جب انسان کی قسمت خراب ہو تو وہ کچھ بھی کرلے مصیبت اس پر آکر ہی دم لیتی ہیں ایسا ہی ہوا امریکا میں ایک چور کے ساتھ جو چوری کرکے بھاگا تو پولیس اس کے پیچھے پڑ گئی اور اس نے چھپنے کے لیے جھیل میں چھلانگ لگا دی لیکن قسمت کے مارے اس چور کی جان وہاں بھی بچ نہ پائی اور جھیل میں موجود بھوکے مگرمچھ نے اس اپنا نوالہ بنا لیا۔
    فلوریڈا کے علاقے میں چورنے اپنے ساتھی کے ہمراہ گھر میں چوری کی اوروہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا لیکن اسے اس کی بد قسمتی کہیے کہ ان کو بھاگتے ہوئے کچھ لوگوں نے دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع کردی جس پر پولیس نے ان کا تعاقب شروع کردیا لیکن اچانک دونوں غائب ہوگئے۔ علاقے کے لوگوں کے مطابق انہوں نے چور کو آس پاس کے علاقوں میں ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ ایک دم غائب ہوگیا جس پر انہیں حیرانی ہوئی تاہم اس واقعہ کے 10 روز بعد قریبی جھیل میں اس چور کی لاش کو پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا گیا جب کہ ایک مگرمچھ خون خوار نظروں کے ساتھ لاش کے قریب موجود تھا۔
    پولیس کے مطابق کتوں کی مدد سے جب جھیل میں جا کر لاش کو دیکھا گیا تو وہ جگہ جگہ سے کھائی ہوئی تھی جس پر فوری طور پر مگر مچھ کو پکڑ کر جب اس کے پیٹ کا ایکسرے کیا گیا تو حیرت انگیز طور پر اس چور کے جسم کے کئی حصے مگر مچھ کے پیٹ میں موجود تھے اور یوں پولیس سے چھپنے کی کوشش ان کی زندگی کے خاتمے کا باعث بن گئی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…