بیجنگ (نیوزڈیسک) تعلیم ہر ایک کا حق ہے اور چین میں اس حق کو جانوروں کے لئے تسلیم کیا گیا، جہاں بندروں کا پہلا اسکول کھل گیا ہے.
نقل کرنے والے بندر اب انسانوں کی طرح شرافت سے اسکول میں بیٹھ کر پڑھائی کریں گے، اس اسکول میں بندروں کو میتھامیٹکس بھی سکھائی جائے، دو جمع دو چار کرتے بندروں میں جاپان کے تیس خاص بندر بھی شامل ہیں۔
منکی اسکول میں صرف پڑھائی نہیں سرکس کی ٹریننگ بھی کروائی جارہی ہے، جس کے بعد پڑھے لکھے بندر چین کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھیجے جائیں گے.