منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پٹرول کا خرچہ نہ پارکنگ کا مسئلہ،جاپانی انجینئر نے تین کلوگرام وزنی گاڑی تیار کر لی

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) ایک جاپانی انجینئر نے ایک ایسی کار ایجاد کی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف پارکنگ کے مسئلے سے جان چھوٹ جائے گی بلکہ آپ کا پیٹرول کا خرچہ بھی نہیں ہوگا،یہ کارآئندہ سال فروخت کے لئے پیش ہوگی اورقیمت 800امریکی ڈالر ہوگی۔جاپان کے نوجوان انجینئرکونیکو سیتو نے حال ہی میں تیار کی گئی اس دلچسپ ایجاد کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے جسے واک کار کا نام دیا گیا ہے۔صرف 3 کلوگرام وزنی اس گاڑی کی خاصیت یہ ہے کہ اسے پارک کرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی اور اسے باآسانی دستی بیگ میں رکھا جاسکتا ہے اسی وجہ سے اسے بیگ کے اندر موجود دنیا کی پہلی کار بھی کہا گیا ہے۔بجلی سے چلنے والی اس واک کارکو چارج کرنے کے لیے 3 گھنٹے کی مدت درکار ہوتی ہے جس میں یہ 12 کلومیٹر کا سفر 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے کرسکتی ہے۔بظاہر نازک اور ہلکی پھلکی نظر آنے والی اس واک کار کی مضبوطی کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور اس پر کھڑے ہونے کے لیے المونیم کا بورڈ لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ تقریبا 120 کلو گرام وزن برداشت کرنے کی صلاحیت کے ساتھ وہیل چیئر پر بیٹھے کسی بھی شخص کو باآسانی دھکا لگانے کی بھی اہل ہے۔کونیکو کے مطابق واک کار کو چلانا بھی انتہائی آسان ہے اور جس سمت جانا ہوتا ہے اس کے لیے اس جانب تھوڑا سا دباو¿ ڈالنا ہوتا ہے جس کے بعد وہ اسی جانب روانہ ہوجاتی ہے،یہ باسہولت واک کارآئندہ سال فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔جاپان کی کوکوا کمپنی کی تیارکردہ واک کار پر 120کلوگرام وزنی شخص سوار ہو سکتا ہے اور یہ 10 کلومیٹر فی گھنٹہ سفر کر سکتی ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…