پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن 30جولائی کو منایا جارہا ہے۔ دن منانے کا مقصد دوستی کے رشتے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔گو کہ امریکا سمیت دوسرے چند ممالک میں یہ دن 1919سے منایا جارہا ہے لیکن منانے کا باقاعدہ آغاز 1958میں پیراگوائے سے ہوا۔ بعد میں یہ دن دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر گیا۔ 27اپریل 2011کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو ہر سال باقاعدگی کے ساتھ 30جولائی کو منانے کا فیصلہ کیا۔دوستی انسان کے عزیز ترین رشتوں میں سے ایک ہے اور دنیا میں اصل غریب تو وہ ہے کہ جس کے پاس کوئی مخلص دوست نہیں۔آج کی تیز رفتار زندگی میں یہ دن یوں بھی کافی اہمیت کا حامل ہے کہ اس دن دوستوں کو آپس میں مل بیٹھنے کا بہانہ مل جاتا ہے تاکہ اس انمول رشتے کو مزید تقویت دی جاسکے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ دوستی کے انمول اور لازوال رشتے کو وقت اور حالات کی نذر کرنے سے بچایا جائے اور اسے ہر موسم ، رنگ ،تہوار ،خوشی اور غمی میں یاد رکھ کر مضبوط کیا جائے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…