نارنگ منڈی (نیوزڈیسک)تین صدیوں کی بہاریںدیکھنے والی معمرترین خاتون نوراںبی بی نے 127ویںسالگرہ اپنی ساتویںنسل کے ہمراہ دھوم دھام سے منائی ۔اس موقع پر چراغاںبھی کیاگیا جبکہ سالگرہ کی تقریب میں درجنوںپرپوتے پرپوتیاںاوران کی اولادکی اولادنے بھی شرکت کی اور خاندان میںمٹھائی تقسیم کی گئی ۔نارنگ منڈی کے سرحدی گاﺅںچکرالی کی رہائشی نوراںبی بی نے بتایاکہ قیام پاکستان کے وقت اس کی عمر60سال تھی اوروہ ہندوستان سے ہجرت کرکے پاکستان آئی توہندوﺅںنے امرتسرکے قریب پاکستانی قافلے پرحملہ کرکے اس کے دوجوان بچوںاورایک بچی کو شہیدکردیابعدازاںاللہ نے دوبیٹے اوردوبیٹیاںدیںآج اللہ کے فضل سے اپنی ساتویںنسل کی پرورش کررہی ہوںجوتقریباً400کے قریب ہیں ۔اس نے بتایاکہ اسکی طویل زندگی کارازمکمل سادہ غذاءکھلی آب وہواصوم وصلوة کی پابندی اورخودکو ذہنی ٹینشن سے محفوظ رکھتی ہوںاورہر دکھ دردکو منجانب اللہ سمجھتی ہوں۔الحمداللہ حالیہ رمضان المبارک میںحسب معمول پورے روزے رکھے اب گذشتہ پانچ سالوںسے اس کے بال خودبخودسیاہ ہورہے ہیںاور70فیصدبال سیاہ اورنئے دانت بھی نکل آئے ہیںوہ بڑے سکون اوراطمینان سے روٹی کھاتی ہوں۔ اس نے بتایاکہ وہ معمولی بیماری کی صورت میںڈاکٹریاحکیموںکے پاس نہیںجاتی بلکہ احتیاط برتنی ہوںوہ خودکودنیاکی خوش قسمت ترین خاتون سمجھتی ہے اس کی ساتوںنسلیںاس سے والہانہ پیارکرتی ہیںاوراس سے مشاورت کے بغیرکوئی قدم نہیں اٹھاتے ۔اس نے بتایاکہ اس کے پاس اپنی 127سالہ عمرکی دستاویزات موجود ہیں اوراسے دنیاکی معمرترین خاتون ہونے کااعزازحاصل ہے لہٰذا ورلڈبک میرا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈمیں درج کیاجائے کیونکہ یہ اس کاحق بنتاہے۔
پاکستان میں 127سالہ خاتون،بال خودبخودسیاہ ہورہے ہیں،نئے دانت بھی نکل آئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































