منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

ہالینڈ میں خاتون نے کتے سے شادی کا اعلان کردیا

datetime 23  جولائی  2015 |

ہالینڈ (نیوز ڈیسک)ہالینڈ کی ایک خاتون جس نے اپنے پالتو بلے شادی کر رکھی تھی، اس کی ہلاکت کے بعد اپنے پالتو کتے سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈومینک لزبریل نامی خاتون نے8سال قبل اپنے بلے سے شادی کی تھی، جو گزشتہ دنوں گردے فیل ہونے کے باعث ہلاک ہو گیا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ڈوریک (اس کے بلے کا نام) کی موت میرے لیے بہت المناک تھی، میں نے اسے 3سال کی عمر میں اپنایا اور جب وہ 11سال کا ہوا تو اس سے شادی کی تھی۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں نے اپنی زندگی کے 16سال ڈوریک کے ساتھ گزارے ہیں۔اب میں نے ٹریوس( اس کے کتے کا نام) سے شادی کا فیصلہ کیا ہے، آپ کو شاید یہ بات عجیب لگے لیکن میں ٹریوس سے اتنی جلدی شادی نہیں کروں گی کیونکہ ابھی ڈوریک کو مرے ہوئے دن ہی کتنے ہوئے ہیں، اگر میں ابھی سے ٹریوس سے شادی کر لیتی ہوں تو یہ ڈوریک سے بے وفائی ہو گی۔ اپنے کتے کے متعلق بتاتے ہوئے خاتون نے کہا کہ ٹریوس 2سال کا تھا جب یہ مجھے ملا، میں یونان میں ساحل سمندر پر چھٹیاں منانے گئی ہوئی تھی، وہاں یہ آوارہ گھوم رہا تھا، کچرے کے ڈبوں سے ڈھونڈ کر کھانا کھاتا اور سمندر سے پانی پیتا تھا، میں اسے اپنے ساتھ لے آئی۔ڈومینک نے 2003ئ میں اپنی ایک ویب سائٹ Marryyourpet.comبنائی تھی اور بلے کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان اور تقریب کا اہتمام اسی ویب سائٹ کے ذریعے کیاتھا، اس بار بھی ڈومینک کا کہنا ہے کہ وہ ٹریوس سے اپنی شادی بھی اسی ویب سائٹ کے ذریعے کرے گی تاکہ دنیا بھرسے لوگ ان کی شادی میں شریک ہو سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…